“The Government of India is committed to the development of Lakshadweep”

سینئر افسران اور میرے پریوار جنوں!

 

نمسکارم!

لکشدیپ بہت سے امکانات سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن آزادی کے بعد طویل عرصے تک لکشدیپ کے بنیادی ڈھانچے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ اگرچہ شپنگ یہاں لائف لائن رہی ہے۔ لیکن یہاں بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بھی کمزور ہی رہا۔ تعلیم ہو، صحت ہو، یہاں تک کہ  پیٹرول اور ڈیزل کے لیے بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان سب چنوتیوں کو ہماری حکومت اب دور کر  رہی ہے۔ لکشدیپ کی پہلی پی او ایل بلک اسٹوریج کی سہولت کورَتّی اور منیکوئے جزیرے میں بنائی گئی ہے۔ اب یہاں کئی شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

اینڈے کڈمب- آنگنڈے،

اگتی میں گزشتہ ایک  دہائی کے دوران کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ ہم نے یہاں خاص طور پر اپنے ماہی گیر دوستوں کے لیے جدید سہولیات پیدا کی ہیں۔ اب اگتی کے پاس ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ آئس پلانٹ بھی موجود  ہے۔ جس کی وجہ سے سی فوڈ ایکسپورٹ اور سی فوڈ پروسیسنگ سے متعلق شعبے کے لیے یہاں  نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ اب یہاں سے ٹونا مچھلی بھی برآمد ہونے لگی ہے۔ اس سے لکشدیپ کے ماہی گیر ساتھیوں  کی آمدنی میں اضافہ کی راہ بھی ہموار ہوئی ہے۔

 

اینڈے کڈمب- آنگنڈے،

بجلی اور توانائی کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہاں ایک بڑا سولر پلانٹ اور ایوی ایشن فیول ڈپو بھی بنایا گیا ہے۔ اس سے بھی آپ کو کافی سہولت ملی ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ اگتی جزیرے کے تمام گھروں میں نل کے پانی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ غریبوں کے پاس مکان، بیت الخلاء، بجلی، گیس ہو اور کوئی بھی ایسی سہولتوں سے محروم نہ رہے۔ حکومت ہند اگتی سمیت پورے لکشدیپ کی ترقی کے لیے پورے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ میں کل کوَرتّی میں لکشدیپ کے آپ سبھی ساتھیوں کو ایسی بہت سی ترقیاتی اسکیمیں حوالے کرنے جا رہا ہوں۔ یہ اسکیمیں  لکشدیپ میں انٹرنیٹ کی رسائی کو بہتر بنائیں گی۔ یہاں کے سیاحت کے شعبے کو کافی طاقت ملے گی۔ میں آج رات لکشدیپ میں آپ کے درمیان آرام بھی کرنے جا رہا ہوں۔ کل صبح دوبارہ آپ سب سے ملاقات ہوگی، لکشدیپ کے لوگوں سے بات چیت ہوگی۔ اتنی بڑی تعداد میں میرے استقبال  اور عزّت افزائی کے لیے آنے کے لیے میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Wed in India’ Initiative Fuels The Rise Of NRI And Expat Destination Weddings In India

Media Coverage

'Wed in India’ Initiative Fuels The Rise Of NRI And Expat Destination Weddings In India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،15 دسمبر 2025
December 15, 2025

Visionary Leadership: PM Modi's Era of Railways, AI, and Cultural Renaissance