آسام کی منفرد افرادی قوت اور تیز رفتار ترقی اسے سرمایہ کاری کے ایک اہم مقام میں تبدیل کر رہی ہے: وزیر اعظم
عالمی غیر یقینی صورتحال میں بھی، ایک بات یقینی ہے ۔ ہندوستان کی تیز رفتار ترقی: پی ایم
ہم نے صنعت کو فروغ دینے، اختراع پر مبنی ثقافت اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایک مکمل ماحولیاتی نظام بنایا ہے: وزیراعظم
ہندوستان اپنے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مشن موڈ میں چلا رہا ہے، ہم میک ان انڈیا کے تحت کم لاگت مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہے ہیں: وزیر اعظم
عالمی ترقی کا انحصار ڈیجیٹل انقلاب، اختراعات اور ٹیکنالوجی پر مبنی پیشرفت پر ہے: وزیراعظم
آسام ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا ایک اہم مرکز بن رہا ہے: وزیر اعظم
دنیا ہمارے قابل تجدید توانائی مشن کو ایک نمونہ عمل کے طور پر دیکھتی ہے اور اس پر عمل پیرا ہے۔ گزشتہ 10 برس میں، ہندوستان نے اپنی ماحولیاتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پالیسی فیصلے کئے ہیں: وزیر اعظم

آسام کے گورنر جناب لکشمن پرساد آچاریہ ، پرجوش وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما  ،سرکردہ صنعت کار ، دیگر معززین ، خواتین و حضرات !

مشرقی ہندوستان اور شمال مشرق کی سرزمین آج ایک نئے مستقبل کا آغاز کرنے والی ہے ۔  ایڈوانٹیج آسام پوری دنیا کو آسام کی صلاحیت اور ترقی سے مربوط کرنے  کی ایک بڑی مہم ہے ۔  تاریخ گواہ ہے کہ مشرقی ہندوستان ، ہندوستان کی اس خوشحالی میں بڑا کردار ادا کرتا تھا ۔  آج جب ہندوستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ، ایک بار پھر مشرقی ہندوستان ، ہمارا شمال مشرق اپنی طاقت دکھانے والا ہے ۔  میں ایڈوانٹیج آسام کو اس جذبے کی عکاسی کے طور پر دیکھتا ہوں ۔  میں اس شاندار تقریب کے لیے آسام حکومت ، ہمنتا جی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔  مجھے یاد ہے 2013 میں ، میں انتخابی مہم کے لیے آسام جا رہا تھا ، تب ایک میٹنگ میں میرے ذہن سے ایک لفظ نکلا اور میں نے کہا ، وہ دن دور نہیں جب لوگ حروف تہجی پڑھنا شروع کر دیں گے ، تب وہ آسام کے لیے اے کہیں گے ۔

 

ساتھیوں  ،

آج ہم سب عالمی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں ۔  اس عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان بھی ، دنیا کے تمام ماہرین ایک چیز کے بارے میں یقینی ہیں ، اور وہ یقین ہے-ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کے بارے میں ۔  ہندوستان پر اس اعتماد کی ایک بہت ٹھوس وجہ ہے ۔  آج کا ہندوستان ، آنے والے 25 سالوں میں ، اس 21 ویں صدی کے طویل مدتی وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کے بعد ایک قدم اٹھا رہا ہے ، وسیع پیمانے پر کام کر رہا ہے ۔  آج دنیا کا اعتماد ہندوستان کی نوجوان آبادی پر ہے ، جو بہت تیزی سے ہنر مند ، اختراع پذیر ہو رہی ہے ۔  آج دنیا کا اعتماد ہندوستان کے نئے متوسط طبقے پر ہے ، جو غربت سے باہر نکلنے کی نئی امنگوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔  آج دنیا کا اعتماد ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں پر ہے ، جو سیاسی استحکام اور پالیسی تسلسل کی حمایت کر رہے ہیں ، آج دنیا کا اعتماد ہندوستان کی حکمرانی پر ہے ، جس میں مسلسل اصلاحات ہو رہی ہیں ۔  آج بھارت اپنی مقامی سپلائی چین کو مضبوط کر رہا ہے ، آج بھارت دنیا کے مختلف خطوں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کر رہا ہے ۔  مشرقی ایشیا کے ساتھ ہمارا رابطہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے ۔  اور ابھرتا ہوابھارت –مغربی ایشیا -یورپ اقتصادی کوریڈور بھی بہت سے نئے مواقع لا رہا ہے ۔

ساتھیوں ،

آج ہم سب یہاں آسام میں ہندوستان میں بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کے درمیان ، ماں کامکھیا کی سرزمین پر جمع ہوئے ہیں ۔  ہندوستان کی ترقی میں آسام کا تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے ۔  ایڈوانٹیج آسام سمٹ کا پہلا ایڈیشن 2018 میں منعقد ہوا تھا ۔  تب آسام کی معیشت تین لاکھ کروڑ روپے کی تھی ۔  آج آسام تقریبا 6 لاکھ کروڑ روپے کی معیشت والی ریاست بن چکی ہے ۔  یعنی بی جے پی حکومت کے تحت صرف 6 سالوں میں آسام کی معیشت کی مالیت دوگنی ہو گئی ہے ۔  یہ ڈبل انجن والی حکومت کا دوہرا اثر ہے ۔  آپ سب کی طرف سے آسام میں کی گئی بہت سی سرمایہ کاریوں نے آسام کو لامحدود امکانات کی ریاست بنا دیا ہے ۔  آسام حکومت تعلیم ، ہنر مندی ، دیگر اقسام کی ترقی اور سرمایہ کاری کے بہتر ماحول پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔  پچھلے برسوں میں بی جے پی حکومت نے یہاں کنیکٹیویٹی سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر بہت کام کیا ہے ۔  میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں ۔  سال 2014 سے پہلے ، دریائے برہم پترا پر صرف تین پل تھے ، یعنی 70 سالوں میں صرف 3 پل بنے لیکن پچھلے 10 سالوں میں ہم نے 4 نئے پل بنائے ہیں ۔  ہم نے ان میں سے ایک پل کا نام بھارت رتن بھوپین ہزاریکا جی کے نام پر رکھا ہے ۔  آسام کو 2009 اور 2014 کے درمیان ریلوے بجٹ میں اوسطا 2,100 کروڑ روپے ملے ۔  ہماری حکومت نے آسام کا ریلوے بجٹ 4 گنا سے زیادہ بڑھا کر 10 ہزار کروڑ روپے کر دیا ہے ۔  آسام کے 60 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے ۔  آج شمال مشرق کی پہلی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین گوہاٹی اور نیو جلپائی گڑی کے درمیان چل رہی ہے ۔

 

ساتھیوں ،

آسام کا فضائی رابطہ تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔  2014 تک صرف 7 روٹس  پر پروازیں چل رہی تھیں ، اب تقریبا 30 روٹس پر پروازیں چلنا شروع ہو چکی ہیں ۔  اس سے مقامی معیشت کو بھی بڑا فروغ ملا ہے ، یہاں کے نوجوانوں کو روزگار ملا ہے ۔

ساتھیوں ،

یہ تبدیلی صرف بنیادی ڈھانچے تک محدود نہیں ہے ۔  امن و امان میں بے مثال بہتری آئی ہے ۔  پچھلی دہائی میں بہت سے امن معاہدے ہوئے ہیں ۔  سرحد سے متعلق طویل عرصے سے زیر التواء مسائل حل ہو چکے ہیں ۔  آج آسام کا ہر خطہ ، ہر شہری ، ہر نوجوان آسام کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے ۔

ساتھیوں ،

آج ہندوستان میں معیشت کے ہر شعبے میں ، ہر سطح پر بڑی بڑی اصلاحات ہو رہی ہیں ۔  ہم نے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے مسلسل کام کیا ہے ۔  ہم نے صنعت اور اختراعی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک مکمل ماحولیاتی نظام بنایا ہے ۔  چاہے وہ اسٹارٹ اپس کے لیے پالیسیاں ہوں ، مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیمیں ہوں ، یا مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور ایم ایس ایم ایز کے لیے ٹیکس چھوٹ ہو ، ہم نے ہر ایک کے لیے بہترین پالیسیاں بنائی ہیں ۔  حکومت ملک کے بنیادی ڈھانچے میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔  ادارہ جاتی اصلاحات ، صنعت ، بنیادی ڈھانچہ اور اختراع کا یہ امتزاج ہندوستان کی ترقی کی بنیاد ہے ۔  اور یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار ملک کی صلاحیت ، ان کی اور ملک کی ترقی کے امکانات کو بھی بدلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔  اور اس پیش رفت میں آسام بھی ڈبل انجن کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔آسام نے 2030 تک اپنی معیشت کو 150 ارب تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آسام یقینی طور پر اس ہدف کو حاصل کر سکتا ہے۔ میرے اعتماد کی وجہ آسام کے قابل اور باصلاحیت لوگ اور یہاں کی بی جے پی حکومت کا عزم ہے۔ آج آسام جنوب مشرقی ایشیا اور ہندوستان کے درمیان ایک گیٹ وے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس صلاحیت کو مزید فروغ دینے کے لیے حکومت نے شمال مشرقی تبدیلی صنعتی اسکیم یعنی انّتی  شروع کی ہے۔ یہ انّتی اسکیم آسام سمیت پورے شمال مشرق میں صنعت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دے گی۔ میں صنعت سے تعلق رکھنے والے آپ سبھی ساتھیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس اسکیم اور آسام کی لامحدود صلاحیت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ آسام کے قدرتی وسائل اور اسٹریٹجک محل وقوع اس ریاست کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پسندیدہ مقام بناتا ہے۔ آسام کی صلاحیت کی ایک مثال آسام چائے ہے۔ آسام چائے اپنے آپ میں ایک برانڈ ہے، جو دنیا بھر میں چائے سے محبت کرنے والوں کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ آسام چائے نے 200 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ میراث آسام کو دوسرے شعبوں میں بھی ترقی کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

 

ساتھیوں

 

آج عالمی معیشت میں بہت بڑی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ پوری دنیا لچکدار سپلائی چین کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اور اس عرصے کے دوران ہندوستان نے اپنے مینوفیکچرنگ شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے مشن موڈ میں کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم میک ان انڈیا کے تحت کم لاگت مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔ ادویات ، الیکٹرانکس، آٹوموبائل، ہماری صنعتیں نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مینوفیکچرنگ کی عمدہ کارکردگی کے نئے معیارات بھی بنا رہی ہیں۔ اس مینوفیکچرنگ انقلاب میں آسام بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

ساتھیوں

آسام کا عالمی تجارت میں ہمیشہ حصہ رہا ہے۔ آج، آسام کے پاس ہندوستان کی پوری آن-شور قدرتی گیس کی پیداوار میں 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔ پچھلے چند سالوں میں یہاں کی ریفائنریز کی صلاحیت  میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ آسام الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹرز اور گرین انرجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بھی تیزی سے ابھر رہا ہے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے آسام ہائی ٹیک صنعتوں کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کا مرکز بن رہا ہے۔

 

ساتھیوں

ابھی کچھ دن پہلے ہی بجٹ میں مرکزی حکومت نے نامروپ فور پلانٹ کو بھی منظوری دی ہے۔ آنے والے وقت میں یہ یوریا پروڈکشن پلانٹ شمال مشرقی سمیت پورے ملک کی یوریا کی مانگ کو پورا کرے گا۔ وہ دن دور نہیں جب آسام مشرقی ہندوستان کا ایک بڑا مینوفیکچرنگ مرکز بن جائے گا۔ اور اس میں مرکزی حکومت ریاست کی بی جے پی حکومت کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہے۔

 

 

ساتھیوں

21ویں صدی میں دنیا کی ترقی کا انحصار ڈیجیٹل انقلاب، اختراعات اور تکنیکی ترقی پر ہے۔ اس کے لیے ہماری تیاری جتنی بہتر ہوگی، دنیا میں ہماری طاقت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت 21ویں صدی کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہندوستان نے پچھلے 10 سالوں میں الیکٹرانکس اور موبائل مینوفیکچرنگ میں کتنی بڑی پیش رفت کی  ہے۔ اب ہندوستان سیمی کنڈکٹر پروڈکشن میں بھی اس کامیابی کی کہانی کو دہرانا چاہتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ آسام سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے لیے ہندوستان کے ایک اہم مرکز کے طور پر بھی ترقی کر رہا ہے۔ کچھ مہینے پہلے، ٹاٹا سیمی کنڈکٹر اسمبلی اور ٹیسٹ کی سہولت جاگیروڈ، آسام میں شروع کی گئی تھی۔ یہ پلانٹ آنے والے وقت میں پورے شمال مشرق میں تکنیکی ترقی کو فروغ دینے والا ہے۔

 

ساتھیوں

ہم نے سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں اختراع کے لیے آئی آئی ٹی کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔ اس کے لیے ملک میں ایک سیمی کنڈکٹر ریسرچ سینٹر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اس دہائی کے اختتام تک الیکٹرانکس سیکٹر کی مالیت 500 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ہماری رفتار اور پیمانے کو دیکھتے ہوئے، یہ یقینی ہے کہ ہندوستان سیمی کنڈکٹر کی پیداوار میں ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ اس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا اور آسام کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

 

ساتھیوں

 

پچھلے 10 سالوں میں، ہندوستان نے اپنی ماحولیاتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے پالیسی فیصلے کئےہیں۔ دنیا ہمارے قابل تجدید توانائی مشن کی پیروی کر رہی ہے اور اسے ایک نمونہ عمل کے طور پر سمجھ رہی ہے۔ ملک نے گزشتہ 10 سالوں میں شمسی، ہوا اور پائیدار توانائی کے وسائل پر بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ نہ صرف ہمارے ماحولیاتی وعدے پورے ہوئے ہیں بلکہ ملک اپنی قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت کو کئی گنا بڑھانے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔ ہم نے 2030 تک ملک کی توانائی کی صلاحیت میں 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ حکومت 2030 تک ملک کی سالانہ گرین ہائیڈروجن کی پیداوار 5 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔ ملک میں گیس کے بنیادی ڈھانچے  میں اضافے کے باعث مانگ  میں  بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گیس پر مبنی معیشت کا پورا شعبہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس سفر میں آسام کو بہت بڑا فائدہ ہے۔ حکومت نے آپ سب کے لیے بہت سے راستے بنائے ہیں۔ پی ایل آئی اسکیم سے لے کر ماحول کے لئے ساز گار اقدامات کے لیے بنائی گئی تمام پالیسیاں آپ کے مفاد میں ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آسام قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک رہنما ریاست کے طور پر ابھرے۔ اور یہ تبھی ممکن ہو گا جب آپ انڈسٹری کے تمام رہنما یہاں کی صلاحیت کو صحیح طریقے سے بڑھانے کے لیے آگے آئیں گے۔

ساتھیوں

 ملک کا مشرقی حصہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے میں بہت بڑا رول ادا کرنے والا ہے۔ آج شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان بنیادی ڈھانچے، لاجسٹکس، زراعت، سیاحت اور صنعت میں تیز رفتاری سے ترقی کر رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب دنیا اس شعبے کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھے گی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس سفر میں آسام کے ساتھی اور شراکت دار بنیں گے۔ آئیے ہم مل کر آسام کو ایک ایسی ریاست بنائیں جو گلوبل ساؤتھ میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو نئی بلندیوں تک لے جائے۔ ایک بار پھر، آج کے سربراہی اجلاس کے لیے آپ سب کو میری نیک خواہشات۔ اور جب میں یہ کہہ رہا ہوں، میں آپ کو یقین دلا رہا ہوں، میں آپ کے ساتھ ہوں، میں ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف سفر میں آپ کے تعاون کی مکمل حمایت کرتا  ہوں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi lauds Bengaluru-based Prayoga Institute in Mann Ki Baat

Media Coverage

PM Modi lauds Bengaluru-based Prayoga Institute in Mann Ki Baat
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to visit Gujarat on 31 March
March 30, 2026
On the occasion of Mahavir Jayanti, PM to inaugurate Samrat Samprati Museum at Koba Tirth in Gandhinagar
Museum showcases rich historical, cultural, and spiritual legacy of Jainism and will help visitors gain a chronological understanding of the evolution of Jainism and its profound cultural impact
Marking a significant milestone in India’s semiconductor journey, PM to inaugurate the Kaynes Semicon Plant at Sanand
It will be the second semiconductor facility to commence commercial production in India
Facility to contribute to building indigenous semiconductor packaging capacity, addressing critical gap in India’s chip ecosystem and furthering the vision of self-reliance
PM to lay foundation stone, inaugurate, and dedicate to the Nation multiple development projects worth more than ₹20,000 crore in Vav-Tharad
Projects span key sectors including Power, Railways, Road Transport & Highways, Health, Urban Development, Tribal Development, and Rural Development

Prime Minister, Shri Narendra Modi will visit Gujarat on 31st March 2026. At around 10 AM, Prime Minister will inaugurate the Samrat Samprati Museum in Gandhinagar. He will also address the gathering on the occasion. At around 12:45 PM, Prime Minister will inaugurate the Kaynes Semicon Plant at Sanand, Ahmedabad and also address a public gathering. Thereafter, Prime Minister will travel to Vav-Tharad where, at around 4 PM, he will lay the foundation stone, inaugurate, and dedicate to the nation multiple development projects worth more than ₹20,000 crore. He will also address the gathering on the occasion.

PM in Gandhinagar

On the occasion of Mahavir Jayanti, Prime Minister will inaugurate the Samrat Samprati Museum at Koba Tirth in Gandhinagar. Named after Samrat Samprati, the grandson of Ashoka and a revered figure in Jain tradition known for his commitment to non-violence and propagation of Jainism, the museum showcases the rich historical, cultural, and spiritual legacy of Jainism.

Located within the Mahavir Jain Aradhana Kendra campus, the museum features seven distinct wings, each dedicated to unique aspects of India’s civilizational traditions. It offers visitors a comprehensive journey through centuries of knowledge and heritage. The museum integrates traditional exhibits with modern digital and audio-visual installations, creating an immersive and engaging experience for visitors, researchers, and scholars.

The museum preserves and displays centuries-old rare relics, Jain artefacts, and traditional heritage collections. These include intricately crafted stone and metal idols, large Tirth Patta and Yantra Patta, miniature paintings, silver chariots, coins, and ancient manuscripts, all exhibited across seven grand galleries. Housing over two thousand rare treasures arranged in expansive halls, the museum enables visitors to gain a chronological understanding of the evolution of Jainism and its profound cultural impact.

PM in Sanand

Prime Minister will inaugurate the Kaynes Semicon Plant at Sanand GIDC, Ahmedabad. This will mark the commencement of commercial production at the facility, representing a significant milestone in India’s semiconductor journey.

Commercial production will start with the manufacturing of advanced Intelligent Power Modules (IPMs), which are critical components for automotive and industrial applications requiring compact, efficient, and reliable power switching systems. Each module comprises 17 chips and will be supplied to California-based Alpha and Omega Semiconductor (AOS). When all phases of the plant are completed, it will have the capacity to produce 6.33 million units per day.

The inauguration of the Kaynes Semicon Plant is a major step under the India Semiconductor Mission (ISM). It will be the second semiconductor facility, after Micron Technology, among the approved projects under the programme to commence commercial production.

The project holds particular significance as it establishes India’s second OSAT/ATMP (Outsourced Semiconductor Assembly and Test / Assembly, Testing, Marking, and Packing) unit entering the production phase. It also marks the entry of an Indian-origin Electronics Manufacturing Services (EMS) player into semiconductor manufacturing, thereby strengthening domestic capabilities.

The facility will contribute to building indigenous semiconductor packaging capacity, addressing a critical gap in India’s chip ecosystem, and furthering the vision of self-reliance in high-technology manufacturing.

PM in Vav-Tharad

Prime Minister will lay the foundation stone, inaugurate, and dedicate to the Nation multiple development projects worth more than ₹20,000 crore. These projects span key sectors including Power, Railways, Road Transport & Highways, Health, Urban Development, Tribal Development, and Rural Development.

Prime Minister will inaugurate the Ahmedabad-Dholera Expressway, an access-controlled highway built at a cost of over ₹5,100 crore. The expressway will enhance regional connectivity, support industrial development in the Dholera Special Investment Region (DSIR), and boost economic growth.

Prime Minister will lay the foundation stone for the construction of the 4-lane Idar–Badoli bypass section with paved shoulders. He will also lay the foundation stone for the upgradation of the Dholavira–Mauvana–Vauva–Santalpur section (Package-II) of NH-754K to a two-lane paved shoulder carriageway. These projects will strengthen highway infrastructure, improve connectivity to key regions including tourism destinations such as Dholavira, enhance logistics efficiency, and support socio-economic development.

Prime Minister will also lay the foundation stone of key road infrastructure projects, including the flyover at Bhaijipura Junction on the Gandhinagar–Koba–Airport Road, which will ease traffic congestion and provide organized parking space beneath the structure. The Flyover Bridge at PDPU Junction on Gandhinagar-Koba-Arodram Road will also be inaugurated. The road connecting Gandhinagar to the airport handles a daily traffic volume of over 140,000 vehicles. The flyover will ensure smooth and uninterrupted traffic flow from CH-0 Junction to the airport between Ahmedabad & Gandhinagar.

Prime Minister will inaugurate key power transmission projects including the Khavda Pooling Station-2 and associated transmission systems for evacuation of 4.5 GW renewable energy, with a combined cost of around ₹3,650 crore. These projects will strengthen renewable energy integration and transmission capacity.

In the rail sector, Prime Minister will dedicate to the Nation the Kanalus–Jamnagar doubling project (28 km), part of the Rajkot–Kanalus doubling project (111.20 km), and the quadrupling of the Gandhidham–Adipur section (10.69 km). These projects will enhance rail capacity, reduce congestion, improve operational efficiency, and enable faster movement of passengers and freight.

Prime Minister will also inaugurate the Himmatnagar–Khedbrahma gauge conversion project (54.83 km), which will improve rail connectivity and passenger movement in the region. He will also flag off the Khedbrahma–Himmatnagar–Asarwa train service.

Prime Minister will inaugurate and lay the foundation stone of 44 Urban Development projects worth around ₹5,300 crore across Gujarat, aimed at enhancing urban infrastructure and improving quality of life. Prime Minister will inaugurate various Health and Family Welfare initiatives including the inauguration of an 858-bed Rain Basera at Civil Hospital, Asarwa, Ahmedabad, and a similar facility at Gandhinagar Civil Hospital and GMERS Medical College, Gandhinagar.

Prime Minister will inaugurate Tourism projects including the Light and Sound Show at Rani ki Vav, Patan, the Water Screen Projection Show at Sharmishtha Lake, Vadnagar, and lay the foundation stone of tourism infrastructure works at Balaram Mahadev and Vishweshwar Mahadev in Banaskantha, aimed at enhancing tourism experience and promoting cultural heritage.

Prime Minister will dedicate to the nation two major water pipeline projects worth around ₹1,780 crore including the Kasara-Dantiwada Pipeline in Banaskantha and the Dindrol-Mukteshwar Pipeline across Patan and Banaskantha. Prime Minister will lay the foundation stone for the water supply scheme for Ambaji and surrounding rural areas. It will provide potable water to 34 villages and Ambaji town, benefiting approximately 1.5 lakh people in Danta and Amirgadh talukas of Banaskantha district. Prime Minister will also lay the foundation stones for three Sabarmati Riverfront expansion projects in Gandhinagar district, with a combined investment of around ₹1000 crore.

Prime Minister will inaugurate the Government Boys Hostel at Vejalpur, Ahmedabad. The facility will support tribal students pursuing higher education.