عزت مآب!

آپ اور آپ کے وفد کا بھارت میں دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم ہے۔ آج کا دن ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ہم بھارت اور فلپائنز کے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی سطح تک لے جا رہے ہیں۔ اس سے ہمارے تعلقات کو نئی رفتار اور مضبوطی  حاصل ہوگی اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں بھی ہمارے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔گزشتہ چند برسوں میں ہمارے تعلقات میں تمام شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے ، جن میں تجارت، دفاع، بحری تعاون، صحت، سلامتی، غذائی تحفظ، ترقیاتی شراکت داری، اور عوامی روابط  شامل ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم آئندہ پانچ برسوں کے لیے ایک مشترکہ عملی منصوبہ  تیار کر رہے ہیں۔

عزت مآب!

جولائی 2027 تک، فلپائنز بھارت کا آسیان میں کنٹری کوآرڈینیٹر ہے، اور 2026 میں آپ آسیان کی صدارت کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ فلپائنز کی قیادت میں بھارت-آسیان تعلقات کو مزید مضبوطی ملے گی۔

عزت مآب!

ابھی جب ہم بات چیت کر رہے تھے تو تقریباً تمام اہم موضوعات پر تفصیل سے گفتگو ہو چکی ہے۔ اس لیے میں انہیں دوبارہ دہرانا نہیں چاہتا۔ اسی لیے، میں آپ سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ آپ کے افتتاحی کلمات ہمارے لیے ان امور کو آگے بڑھانے میں رہنمائی کا ذریعہ بنیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Will walk shoulder to shoulder': PM Modi pushes 'Make in India, Partner with India' at Russia-India forum

Media Coverage

'Will walk shoulder to shoulder': PM Modi pushes 'Make in India, Partner with India' at Russia-India forum
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،5 دسمبر 2025
December 05, 2025

Unbreakable Bonds, Unstoppable Growth: PM Modi's Diplomacy Delivers Jobs, Rails, and Russian Billions