عالی جناب،

ہمارے گرمجوشانہ استقبال کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گذشتہ برس کزان میں ہماری بہت ہی بارآور بات چیت ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت حاصل ہوئی تھی۔ سرحد پر تناؤ کے بعد امن اور استحکام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اتفاق رائے قائم ہوئی ہے۔ کیلاش مان سرووَر یاترا پھر سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان راست پرواز بھی پھر سے شروع کی جا رہی ہے۔ہمارے تعاون سے دونوں ممالک کے 2.8 بلین لوگوں کے مفادات وابستہ  ہیں۔ اس سے پوری بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کا راستہ ہموار ہوگا۔ہم باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔

عالی جناب،

چین کی ایس سی او کی کامیاب صدارت کے لیے میں آپ کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر دورۂ چین کی دعوت دینے کے لیے اور آج کی ہماری میٹنگ کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
A Milestone in Financial Inclusion: The Success Story of PMSBY

Media Coverage

A Milestone in Financial Inclusion: The Success Story of PMSBY
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 9 مئی 2026
May 09, 2026

Citizens Celebrate India’s Civilisational & Economic Awakening Under PM Narendra Modi