کووِن پلیٹ فارم کو ایک کھلا ذریعہ بنایا گیا ہے ، جو تمام ملکوں کو دستیاب ہے: وزیراعظم
تقریباً20 کروڑصارفین کے ساتھ ‘‘آروگیہ سیتو’’ ایپ، تیارکرنے والوں کے لئے آسانی سے دستیاب ایک پیکج ہے: وزیراعظم
گزشتہ 100برسوں میں اس قسم کی عالمی وبا جیسی بیماری کی کوئی مثال نہیں ملتی اورکوئی بھی ملک ،خواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ، الگ تھلگ رہ کر اس طرح کے مسئلے کو حل نہیں کرسکتا : وزیراعظم
ہمیں آپس میں مل کر کام کرنا ہوگااور مل کر آگے بڑھنا ہوگا: وزیراعظم
بھارت نے ٹیکہ کاری سے متعلق اپنی حکمت عملی وضع کرنے کے دوران مکمل طور پر ایک ڈیجیٹل طریقہ کار اختیارکیا ہے: وزیراعظم
محفوظ اور قابل اعتماد ثبوت کی بدولت عوام کو یہ طے کرنے میں مددملے گی کہ انہوں نے کب ،کہاں اورکس سے ٹیکہ لگوایا ہے؟ وزیراعظم
ڈیجیٹل طریقہ کار کی بدولت ٹیکو ں کے استعمال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور ان کی بربادی کو کم سے کم کرنے میں بھی مددملی ہے: وزیراعظم
ایک کرہ ارض ، ایک صحت سے متعلق حکمت عملی کی رہنمائی کی بدولت ، انسانیت اس عالمی وبا پریقیناً قابوپالےگی: وزیر اعظم

نئی دہلی، 05 جولائی: معزز وزراء ، سینئر افسران ، شعبہ صحت کے ماہرین ، اور پوری دنیا سے ہمارے ساتھ جڑنے والے دوستوں،

نمسکار!

مجھے یہ دیکھ کر انتہائی مسرت و شادمانی  ہورہی ہے کہ مختلف ممالک کے ماہرین اتنی بڑی تعداد میں  کووِن عالمی اجلاس کے لئے ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ ابتداء میں ، میں دنیا کے تمام ممالک میں اس مہلک  وبائی مرض سے تمام قیمتی جانوں کے اتلاف پراپنی طرف سے ہمدردی اور گہری تعزیت  کا اظہار کرتا ہوں۔  یہ ایک ایسی وبائی بیماری ہے جس  کا سو برسوں میں پھیلنے والی کسی دوسری وبا ئی مرض سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی بھی قوم ، خواہ وہ طاقتور ممالک ہی کیوں نہ ہوں، ان حالات میں الگ تھلگ  رہ کر اس سنگین چیلنج کو حل نہیں کرسکتی ہے۔ کووڈ-19 وبائی مرض کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ انسانیت اور پوری بنی نوع انسان کے فلاح و بہبود کے عظیم مقصد کے حصول کے لیے ، ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور مل کر ہی آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے سے سبق سیکھنا ہوگا اور اپنے بہترین طریق کار کے بارے میں ایک دوسرے کی رہنمائی کرنی ہوگی۔ وبائی مرض کے آغاز سے ہی ، بھارت اس جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ اپنے تمام تجربات ، مہارت اور وسائل شیئر کے لئے پرعزم ہے۔ اپنی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہم نے دنیا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اپنی صلاحیتوں اور استعداد کو  اس ضمن میں شیئر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور ، ہم  اب بھی پوری دنیا میں اس تعلق سے اختیار کیے جانے والے  طرز عمل سے سبق  سیکھنے کے خواہاں ہیں۔

ساتھیوں ،

ٹیکنالوجی، کووڈ-19 کے خلاف ہماری جنگ کا لازمی حصہ ہے۔ خوش قسمتی سے ، سافٹ ویئر ایک ایسا شعبہ ہے جس میں وسائل کی  کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے تکنیکی طور پر قابل عمل ہوتے ہی اپنا کووڈ ٹریکنگ اور ٹریسنگ ایپ کو اوپن سورس بنادیا۔ تقریباً 200 ملین صارفین کے ساتھ ، یہ 'آروگیہ سیتو' ایپ ڈویلپرز کے لئے آسانی سے دستیاب  ہونے والا ایک خاص پیکیج بن گیا ہے۔ ہندوستان میں اس کا بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کے بعد ، آپ کو یقین کر لینا چاہیے کہ اس کی رفتار اور اسکیل پوری  دنیا کے  تجربے  کے لیے بھی موزوں ہوگا۔

ساتھیوں!

ٹیکہ کاری، وبائی مرض سے متاثر انسانیت کے لئے کامیابی کی روشن امیدہے۔ اور ابتدا ہی سے ، ہم نے بھارت بھر  میں ٹیکہ کاری کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز اختیار کرنے  کا فیصلہ کیا۔ آج کی عالمگیر دنیا میں ، اگر وبا کے بعد کی دنیا کو معمول کی طرف لوٹنا ہے تو ، اس طرح کا ڈیجیٹل نقطہ نظراختیار کرنا ضروری ہے۔ بالآخر ، لوگوں کو یہ یقین ہوجائےگا کہ انہیں ٹیکے لگ چکے ہیں اور اب وہ وبا سے  پوری طرح محفوظ ہو گئے ہیں۔ اس طرح کا یقین انہیں محفوظ ، مستحکم اور قابل اعتماد بنائے گا۔ لوگوں کے پاس یہ ریکارڈ بھی ہونا ضروری ہے کہ انہیں کب اور کہاں اور کس کے ذریعہ ٹیکہ لگایا گیا ہے؟ ویکسین کی ہر خوراک کتنی قیمتی ہے اس کے پیش نظر ، حکومتیں اس بات کو بھی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوششیں کر رہی  ہیں کہ ہر خوراک کی پوری تفصیل محفوظ  کر کے رکھی جائے اور ضیاع کو کم  سے کم کیا جائے۔ یہ سب کچھ ڈیجیٹل طریقہ کار کو اختیار کیے بغیر ممکن نہیں ہے کیوں ہمیں آخری آدمی کو بھی پوری طرح محفوظ رکھنا ہے۔

ساتھیوں!

ہندوستانی تہذیب پوری دنیا کو ایک کنبہ سمجھتی ہے۔ اس وبائی مرض نے بہت سارے لوگوں کو اس فلسفے کی بنیادی سچائی کا احساس کرایا ہے۔ اسی وجہ سے ، کووڈ ویکسی نیشن کے لئے ہمارا ٹیکنالوجی پلیٹ فارم - جس پلیٹ فارم کو ہم کووِن کہتے ہیں - اسے اوپن سورس (کھلا ذریعہ)بنانے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ جلد ہی ، یہ تمام ممالک کو دستیاب ہوگا۔ آج کا اجلاس آپ سب کو اس پلیٹ فارم سے متعارف کرانے کا پہلا قدم ہے۔

یہ وہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ ہندوستان نے کووڈ ویکسین کی 350 ملین خوراکیں مہیا کیں۔ کچھ دن پہلے ، ہم نے ایک دن میں ہی تقریباً 90 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے تھے۔ انہیں کچھ بھی ثابت کرنے کے لئے کاغذ کے ان ٹکڑوں کے کہیں لے جانے  اور دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سب ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہے۔ لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ، سافٹ ویئر کو کسی بھی ملک میں اپنی مقامی ضرورت کے مطابق بنایا جاسکتا ہے۔ آج آپ کو عالمی اجلاس میں تکنیکی تفصیلات کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس کی ابتدا کرنے کے خواہاں ہیں۔ اور ، میں آپ کو  مزید انتظارنہیں کرانا چاہتا ہوں۔ لہذا ، آج آپ سب کے ساتھ ایک بہت ہی نتیجہ خیز اور بامعنی تبادلہ خیال  کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اور اس کے ساتھ ہی میں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے اور یہ میرا پیغام پوری دنیا کے لیے ہے کہ'پوری دنیا کے لیے صحت  کا ایک ہی نظام'ہو۔  (One Earth, One Health)اسی  نقطہ نظر کو اختیار کر کے پوری انسانیت یقینی طور پر اس وبائی بیماری پر قابو پالے گی۔

بہت شکریہ

آپ تمام ہی حضرات کا  بہت بہت شکریہ

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Startup India recognises 2.07 lakh ventures, 21.9 lakh jobs created

Media Coverage

Startup India recognises 2.07 lakh ventures, 21.9 lakh jobs created
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Cabinet approves Startup India Fund of Funds 2.0 to Mobilize Venture Capital for India’s Startup Ecosystem
February 14, 2026
Rs. 10,000 crore corpus to support deep tech, tech-driven innovative manufacturing startups, and early-growth stage startups

In a major boost to India’s growing startup ecosystem, the Union Cabinet chaired by the Prime Minister, Shri Narendra Modi, has approved the establishment of the Startup India Fund of Funds 2.0 (Startup India FoF 2.0) with a total corpus of Rs. 10,000 crore for the purpose of mobilizing venture capital for the startup ecosystem of the country.

The Scheme is designed to accelerate the next phase of India’s startup journey by mobilising long-term domestic capital, strengthening the venture capital ecosystem, and supporting innovation-led entrepreneurship across the country.

Launched under the Startup India initiative, Startup India FoF 2.0 builds on nearly a decade of sustained efforts to make India one of the world’s leading startup nations. Since the launch of Startup India in 2016, India’s startup ecosystem has witnessed an extraordinary transformation growing from fewer than 500 startups to over 2 lakh Department for Promotion of Industry and Internal Trade (DPIIT)-recognised startups today, with 2025 marking the highest ever annual startup registrations.

Building on Fund of Funds for Startups 1.0

The Startup India FoF 2.0 follows the strong performance of the Fund of Funds for Startups (FFS 1.0), which was launched in 2016 to address funding gaps and catalyse the domestic venture capital market for startups.

Under FFS 1.0, the entire corpus of Rs. 10,000 crore has been committed to 145 Alternative Investment Funds (AIFs). Such supported AIFs have invested over Rs. 25,500 crore in more than 1,370 startups across the country in sectors such as agriculture, artificial intelligence, robotics, automotive, clean tech, consumer goods & services, e-commerce, education, fintech, food & beverages, healthcare, manufacturing, space tech, and biotechnology amongst others.

FFS 1.0 played a pivotal role in nurturing first-time founders, crowding in private capital, and helping build a strong foundation for India’s venture capital ecosystem.

Key Features of the Scheme:

While the first phase built the ecosystem, Startup India FoF 2.0 is designed to take Indian innovation to the next level. The new fund will have a targeted, segmented funding approach to support:

  1. Deep tech and tech-driven innovative manufacturing: Prioritizing breakthroughs in high-tech areas that require patient, long-term capital.
  2. Empowering early-growth stage founders: Providing a safety net for new and innovative ideas, reducing early-stage failures caused by lack of funding.
  3. National reach: Encouraging investment beyond major metros so that, the innovation thrives in every corner of the country.
  4. Designed to address high‑risk capital gaps: Directing greater capital to priority areas which are important for self-reliance and boosting economic growth.
  5. Strengthen India’s domestic venture capital base, particularly smaller funds to further boost the domestic investment landscape.

Startup India FoF 2.0 is expected to play a pivotal role in shaping India’s economic trajectory, leading to transformational impact.

Startup India Fund of Funds 2.0 is expected to play a critical role in advancing India’s innovation-led growth agenda. By supporting startups that build globally competitive technologies, products, and solutions, the Fund will contribute to strengthening India’s economic resilience, boosting manufacturing capabilities, generating high-quality jobs, and positioning India as a global innovation hub.

Aligned with the national vision of Viksit Bharat @ 2047, the Fund represents the Government’s continued commitment to empowering entrepreneurs, fostering innovation, and unlocking the full potential of India’s startup ecosystem.