رانی لکشمی بائی اور 1857 کی جنگ آزادی کی ہیرو ہیروئنوں کو خراج تحسین پیش کیا؛ میجر دھیان چند کو یاد کیا
وزیر اعظم نے این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹریشن کیا
”ایک طرف ہماری افواج کی طاقت بڑھ رہی ہے، وہیں مستقبل میں ملک کی حفاظت کے لیے قابل نوجوانوں کے لیے زمین بھی تیار کی جا رہی ہے“
حکومت نے سینک اسکولوں میں بیٹیوں کا داخلہ شروع کر دیا ہے۔ 33 سینک اسکولوں میں اس سیشن سے طالبات کے داخلے شروع ہو چکے ہیں
”ایک طویل عرصے سے، ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے ہتھیار خریدار ممالک میں شامل ہے۔ لیکن آج ملک کا منتر ہے - میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ“

نئی دہلی۔ 19  نومبر       جس سر زمین پر ہماری رانی لکشمی بائی  جی نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اس سرزمین کے لوگوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں ۔ جھانسی نے تو آزادی کی جوت جگائی تھی ۔ یہاں کی مٹی کے ذرے ذرے میں بہادری اور ملک سے محبت بستی ہے۔ جھانسی کی جانباز رانی ،رانی لکشمی بائی جی کو سلام۔ 

پروگرام میں ہمارے ساتھ موجود اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے پرجوش کرم یوگی وزیر اعلیٰ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، ملک کے وزیر دفاع اور اس ریاست کےہر دلعزیز قائد اور میرے بہت سینئر معاون جناب راج ناتھ سنگھ جی، وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ جی، وزیر مملکت  برائے ایم ایس ایم ای جناب بھانوپرتاپ ورما جی، دیگر تمام افسران، این سی سی کیڈٹس اور سابق طلباء، اوریہاں موجود ساتھیوں!

جھانسی کی اس بہادر سرزمین پر قدم رکھتے ہی کون ہوگا جس کے جسم میں بجلی نہ دوڑ جاتی ہو! ایسا کون ہوگا یہاں  جس کے کانوں میں 'میں اپنی جھانسی نہیں دوں گا' کی دھاڑ گونجنے نہیں لگتی ہو! ایسا کون ہوگا  جسے یہاں کی مٹی کے ذرات سے لے کر سے آسمان کے وسیع خلاء میں براہ راست رنچنڈی کے دیدار نہ ہوتے ہوں! اور آج تو بہادری اور طاقت کے انتہا ہماری رانی لکشمی بائی جی کا یوم پیدائش بھی ہے! آج جھانسی کی یہ سرزمین آزادی کے عظیم الشان امرت  مہوتسو کی گواہ  بن رہی ہے! اور آج اس سر زمین پر ایک نیا مضبوط اور طاقتور ہندوستان شکل اختیار کر رہا ہے! ایسے میں آج جھانسی آکر میں کیسا محسوس کر رہا ہوں، اسے الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں ہے۔ لیکن میں دیکھ سکتا ہوں، حب الوطنی کی جو  لہر، 'میری جھانسی' کا جو احساس میرے ذہن امنڈ رہا ہے، یہ بندیل کھنڈ کے لوگوں کی توانائی ہے، ان کی تحریک ہے۔ میں اس بیدار شعور کو محسوس بھی کر رہا ہوں، اور جھانسی کو بولتے ہوئے سن بھی رہا ہوں! یہ جھانسی، رانی لکشمی بائی کی یہ سرزمین بول رہی ہے – میں جانبازوں کی زیارت گاہ ہوں کی، میں انقلابیوں کی کاشی میں ہوں، میں جھانسی ہوں، میں جھانسی ہوں، میں جھانسی ہوں، میں جھانسی ہوں، مجھ پر ماں بھارتی کے لامحدود آشیرواد ہیں کہ انقلابیوں کی اس کاشی – جھانسی کی بے پناہ محبت مجھے ہمیشہ ملی ہے اور یہ بھی میری خوش قسمتی ہے کہ میں جھانسی کی رانی کی جائے پیدائش،  کاشی کی نمائندگی کرتا ہوں، مجھے کاشی کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ لہذا، اس سرزمین پر آکر، مجھے ایک خاص قسم کی شکر گزاری کا احساس ہوتا ، ایک خاص طرح کی اپنائیت محسوس  ہوتی ہے۔ اس شکر گزاری کے جذبے کے ساتھ، میں جھانسی کو نمن کرتا ہوں، بہادروں کی سرزمین بندیل کھنڈ کے سامنے سر جھکاکر سلام کرتا ہوں۔

ساتھیوں،
آج گرو نانک دیو جی کا یوم پیدائش، کارتک پورنیما کے ساتھ ساتھ  بھی دیو دیپاولی  بھی ہے۔ میں گرو نانک دیو جی کونمن کرتے ہوئے تمام ہم وطنوں کو ان تہواروں کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دیو دیپاوالی پر کاشی ایک شاندار خدائی روشنی میں سنورتی ہے۔ ہمارے شہیدوں کے لیے گنگا کے گھاٹوں پر دیے روشن کیے جاتے ہیں۔ پچھلی بار میں دیو دیوالی کے موقع پر کاشی میں ہی تھا، اور آج راشٹریہ رکھشا سمرپن پرو کے موقع پر جھانسی میں ہوں۔ میں جھانسی کی سرزمین سے اپنی کاشی کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

بھائیو – بہنو،

یہ سرزمین رانی لکشمی بائی کی اٹوٹ  شریک کار رہیں بہادر جھلکاری بائی کی جانبازی اور فوجی صلاحیت کی بھی گواہ رہی ہے ۔ میں 1857 کی جدوجہد آزادی کی اس لافانی جانباز کے قدموں میں بھی احترام کے ساتھ نمن کرتا ہوں، خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں نمن کرتا ہوں اس سرزمین سے ہندوستانی بہادری اور ثقافت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے چندیلوں – بندیلوں کو جنہوں نے ہندوستان کی بہادری کا لوہا منوایا ! میں نمن کرتا ہوں بندیل کھنڈ کے قابل فخر ان بہادر آلہا – اودل کو جو آج بھی مادر وطن کی حفاظت کے لیے ایثار و قربانی کی علامت ہیں۔ ایسے کتنے ہی لافانی جنگجو ، عظیم انقلابی ، عہد کے ہیرو اور ہیروئنیں رہی ہیں جن کا اس جھانسی سے خاص رشتہ رہا ہے، جنہوں نے یہاں سے تحریک حاصل کی ہے ، میں ان تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ رانی لکشمی بائی کی فوج میں ان کے ساتھ لڑنے والے ، قربانی دینے والے آپ سبھی لوگوں کے ہی اجداد تھے ۔ اس سرزمین کے آپ سبھی سپوتوں کو کے ذریعہ میں ان تمام قربانی دینے والوں کو بھی نمن کرتا ہوں، سلام کرتا ہوں۔

 

ساتھیوں،
آج میں جھانسی کے ایک اورسپوت میجر دھیان چند جی کو بھی یاد کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہندوستان کے کھیلوں کی دنیا کو دنیا میں پہچان دلائی۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی ہماری حکومت نے ملک کے کھیل رتن ایوارڈ کو  میجر دھیان چند جی کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جھانسی کے بیٹے کا ، جھانسی کہ یہ عزت افزایہ ہم سب کے  لیے باعث فخر ہے۔

 

ساتھیوں،
یہاں آنے سے پہلے، میں مہوبہ میں تھا، جہاں مجھے بندیل کھنڈ کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پانی سے متعلق اسکیموں اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا۔ اور اب، جھانسی میں 'راشٹریہ رکشا سمرپن پرو' کا حصہ بن رہا ہوں۔ یہ پرو آج جھانسی سے ملک کے دفاعی شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہے۔ ابھی یہاں بھارت ڈائنامک لمیٹڈ کے 400 کروڑ روپے کے ایک نئے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس سے یوپی ڈیفنس کوریڈور کے جھانسی نوڈ کو ایک نئی شناخت ملے گی۔ جھانسی میں ٹینک شکن میزائلوں کے ساز و سامان بنیں گے جن سے سرحدوں پر ہمارے فوجیوں کو نئی طاقت، نیا اعتماد ملے گا اوراس کا  نتیجہ یہ نکلے گا کہ ملک کی سرحدیں زیادہ محفوظ ہوں گی۔

ساتھیوں،
اس کے ساتھ ہی  آج ہندوستان میں تیار کردہ مقامی لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر، ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم بھی ہماری افواج کے لیے وقف کیے گئے ہیں۔ یہ ایسا ہلکا جنگی ہیلی کاپٹر ہے جو تقریباً ساڑھے سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔ یہ نئے ہندوستان کی طاقت ہے، خود انحصار ہندوستان کی کامیابی ہے، جس کی گواہ ہماری یہ  بہادر جھانسی بن رہی ہے۔

 

ساتھیوں،
آج ایک طرف ہماری افواج کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے، تو اس کے ساتھ ہی مستقبل میں ملک کی حفاظت کے لیے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے زمین بھی تیار ہو رہی ہے۔ یہ 100 سینک اسکول، جن کی شروعات  ہوگی، یہ آنے والے وقت میں ملک کے مستقبل کو طاقتور ہاتھوں میں دینے کا کام کریں گے۔ ہماری حکومت نے بھی سینک اسکولوں میں بیٹیوں کے  داخلہ کی بھی  شروعات کی ہے۔ 33 سینک اسکولوں میں اس سیشن سے طالبات کا داخلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ یعنی اب رانی لکشمی بائی جیسی بیٹیاں بھی سینک اسکولوں سے نکلیں گی، جو ملک کے دفاع، سلامتی اور ترقی کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیں گی۔ ان تمام کوششوں کے ساتھ ساتھ، این سی سی کے سابق طلباء ایسوسی ایشن اور این سی سی کیڈٹس کے لیے 'قومی پروگرام آف سمولیشن ٹریننگ'، یہ 'راشٹریہ  رکھشا سمرپن پرو' کے جذبے کو پورا کریں گے اور مجھے خوشی ہے کہ آج وزارت دفاع نے ،این سی سی نے مجھے میرے بچپن کی یاد دلا دی۔ مجھے پھرسے ایک بار این سی سی کا وہ رعب ، این سی سی کا مزاج اسے جوڑ دیا  ۔ میں بھی  ملک بھر کے ان تمام لوگوں سے گزارش کروں گا کہ آپ بھی اگر کبھی این سی سی کیڈٹ کے طور پر رہے ہیں تو آپ  ضرور اس سابق طلباء ایسوسی ایشن کا حصہ بنیں اور آئیں، ہم تمام پرانے این سی سی کیڈٹ ملک کے لیے آج جہاں ہوں ، جیسا بھی کام کرتے ہوں، کچھ نہ کچھ ملک کے لیے کرنے کا عہد کریں، مل کر کریں۔ جس این سی سی نے ہمیں استحکام سکھایا، جس این سی سی نے ہمیں ہمت سکھائی، جس این سی سی نے ہمیں قوم کے ابھیمان کے لیے جینے کا سبق سکھایا، ایسی اقدار کو ملک کے لیے ہم بھی اجاگر کریں ۔ این سی سی کے کیڈٹس کے جذبے کا، ان کے لگن کا فائدہ ملک کے سرحدی  اور ساحلی علاقوں کو مؤثر انداز میں ملے گا۔ آج مجھے پہلا این سی سی سابق طلباء کا رکنیت کارڈ دینے کے لیے میں آپ سب کا بہت مشکور ہوں۔ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے۔

 

ساتھیوں،
ایک اور بڑی اہم شروعات آج جھانسی کی قربانی دینے والی مٹی سے ہو رہی ہے۔ آج 'نیشنل وار میموریل' پر ایک ڈیجیٹل کیوسک بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔ اب تمام اہل وطن ہمارے شہیدوں کو ، جنگی جانبازوں کو  موبائل ایپ کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کر سکیں گے، پورا ملک ایک پلیٹ فارم سے جذباتی طور پر منسلک ہو سکیں گے ۔ ان سب کے ساتھ ہی، اتر پردیش حکومت کے ذریعہ اٹل ایکتا پارک اور 600 میگاواٹ کا الٹرامیگا سولر پاور پارک بھی جھانسی کو وقف کیا  گیا ہے۔ آج جب دنیا آلودگی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نبرد آزما ہے، تب سولر پاور پارک جیسی کامیابیاں ملک اور ریاست کی دور اندیشی کی مثال ہیں۔ میں ترقی کی ان حصولیابیوں  کے لیے اور جاری کام کے منصوبوں کے لیے بھی  آپ سب کو مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔

 

ساتھیوں،
میرے پیچھے واقع جھانسی کا تاریخی قلعہ اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ ہندوستان کبھی کوئی لڑائی بہادری اور شجاعت کی کمی  کے باعث نہیں ہارا۔ رانی لکشمی بائی کے پاس اگر انگریزوں کے برابر وسائل اور جدید ہتھیار ہوتے تو شاید ملک کی آزادی کی تاریخ کچھ اور ہوتی! جب ہمیں آزادی ملی تو ہمارے پاس موقع  تھا ، تجربہ تھا۔ ملک کو سردار پٹیل کے خوابوں کا ہندوستان بنانا، خود انحصار ہندوستان بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ یہی آزادی کے امرت دور میں ملک کا عزم ہے، ملک کا نصب العین ہے۔ اور بندیل کھنڈ میں یوپی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور اس مہم میں ڈرائیونگ فورس کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔ جو بندیل کھنڈ کبھی ہندوستان کی بہادری اور شجاعت کے لیے جانا جاتا تھا، اب اس کی شناخت ہندوستان کی اسٹریٹجک طاقت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر  بھی ہوگی ۔ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اس خطے کی ترقی کا ایکسپریس وے بنے گا، مجھ پر یقین کیجیے۔ آج یہاں میزائل ٹیکنالوجی سے متعلق ایک کمپنی کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے، آنے والے وقت میں ایسی کئی اور کمپنیاں بھی آئیں گی۔

 

ساتھیوں،
طویل عرصے سے ہندوستان کو دنیا کے سب سے بڑے ہتھیار،  اور ایک طرح سےیہ  ہماری پہچان بن گئی ہے، خریدنے والے ملک کی ہوگئی ہے۔ ہماری شناخت  اسلحہ خریدنے والے ملک کی بن گئی ہے ۔ ہمارا شمار اسی میں ہوتا تھا ۔ لیکن آج ملک کا منتر ہے - میک ان انڈیا، میک فار ورلڈ۔ آج ہندوستان اپنی افواج کو خود کفیل بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ ہم ملک کے نجی شعبے کے ٹیلنٹ کو ملک کے دفاعی شعبے سے بھی جوڑ رہے ہیں۔ نئے اسٹارٹ اپس کو اب اس میدان میں بھی اپنے کمالات دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔ اور ان سب میں یوپی ڈیفنس کوریڈور کا جھانسی نوڈ بڑا رول ادا کرنے جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے – یہاں ایم ایس ایم ای انڈسٹری کے لیے، چھوٹی صنعتوں کے لیے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جو شعبہ چند سال پہلے تک غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہجرت کا شکار تھا، وہ اب نئے امکانات کے باعث سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔ بندیل کھنڈ میں ملک اور بیرون ملک سے لوگ آئیں گے۔ بندیل کھنڈ کی جس سر زمین کو کبھی کم بارشوں اور خشک سالی کی وجہ سے بنجر سمجھا جانے لگا تھا ، وہاں آج ترقی کے بیج اُگ رہے ہیں ۔

 

ساتھیوں،
ملک نے یہ بھی طے کیا ہے کہ دفاعی بجٹ سے جو ہتھیاروں – ساز و سامان کی خریداری ہوگی ، اس میں بڑا حصہ میک ان انڈیا سازو سامان پر ہی خرچ ہوگا۔ وزارت دفاع نے ایسے 200 سے زائد آلات کی فہرست بھی جاری کر دی ہے، جو اب ملک کے اندر سے ہی خریدے جائیں گے، باہر سے لا ہی نہیں سکتے۔ انہیں بیرون ملک سے خریدنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔


ساتھیوں،
ہماری آئیڈیل رانی لکشمی بائی، جھلکاری بائی، اونتی بائی، اودا دیوی جیسی کئی جانباز خواتین ہیں۔ ہمارے آئیڈیل آہن گر سردار پٹیل، چندر شیکھر آزاد، بھگت سنگھ جیسی  عظیم روحیں  ہیں۔ اس لیے، آج امرت مہوتسو میں، ہمیں ایک ساتھ آنا ہے، ایک ساتھ آ کر ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیے ہم سب کے اتحاد کا عہد لینا ہے۔ ہمیں ترقی اور پیشرفت کے لیے عہد  لینا ہے۔ جس طرح امرت مہوتسو میں آج رانی لکشمی بائی کو ملک اس قدر شاندار طریقے سے یاد کر رہا ہے، اسی طرح بندیل کھنڈ کے کئی بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ میں یہاں کے نوجوانوں سے گزارش کروں گا ، امرت مہوتسو میں ان قربانی دینے والوں کی تاریخ کو اس سرزمین کی عظمت کو، ملک اور دنیا کے سامنے لائیے ۔ مجھے پورا یقین ہے، ہم سب مل کر اس لازوال بہادر سرزمین کو اس کی شان لوٹائیں گے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ پارلیمنٹ میں میرے ساتھی بھائی انوراگ جی مسلسل  ایسے موضوعات پر کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ قومی دفاع کے اس ہفتہ وار تہوار کو جس طرح انہوں نے مقامی لوگوں کو سرگرم کیا ہے ، حکومت اور عوام مل کر کیسا شاندار کام کر سکتے ہیں،  وہ ہمارے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے تمام ساتھیوں نے کر دکھایا ہے۔ میں انہیں بھی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس عظیم الشان تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے، محترم راج ناتھ جی کی قیادت میں پوری ٹیم نے جس دور اندیشی کے ساتھ مقام کا انتخاب کیا، دفاعی راہداری کے لیے اتر پردیش قومی سلامتی کے لیے ان کےمختلف آہوتوں کو تیار کرنے کی زمین بنے ، اس کے لیے آج کی یہ تقریب بہت طویل عرصے تک اثر انداز رہے گی ۔ اس لیے راج ناتھ جی اور ان کی پوری ٹیم بہت بہت مبارکباد کی مستحق ہے۔ یوگی جی نے بھی اتر پردیش کی ترقی کو ایک نئی طاقت دی ہے،  نئی رفتار دی ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ڈیفنس کوریڈور اور بندیل کھنڈ کی اس سرزمین کو بہادری اور طاقت کے لیے ایک بار ملک کے دفاع کی زرخیز زمین کے لیے تیار کرنا  بہت ہی دوراندیشی کا کام ہے۔ میں انہیں بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

ساتھیوں،
آج کے اس مقدس تہواروں  کے موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ!  

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Portraits of PVC recipients replace British officers at Rashtrapati Bhavan

Media Coverage

Portraits of PVC recipients replace British officers at Rashtrapati Bhavan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Highest National Honours and Global Awards Conferred on PM Narendra Modi
December 18, 2025

Prime Minister Narendra Modi has been conferred highest civilian honours by several nations. These recognitions are a reflection of PM Modi’s leadership and vision which has strengthened India’s emergence on the global stage. It also reflects India’s growing ties with countries around the world.

Let us have a look at awards bestowed on PM Modi in the last ten years.

Awards Conferred by Countries:

1. In April 2016, during his visit to Saudi Arabia, Prime Minister Narendra Modi was conferred Saudi Arabia's highest civilian honour- the King Abdulaziz Sash. The Prime Minister was conferred the prestigious award by King Salman bin Abdulaziz.

2. The same year, PM Modi was bestowed upon the State Order of Ghazi Amir Amanullah Khan – the highest civilian honor of Afghanistan.

3. In the year 2018, when Prime Minister Narendra Modi paid a historic visit to Palestine, he was awarded the Grand Collar of the State of Palestine Award. This is the highest honour of Palestine awarded to foreign dignitaries.

4. In 2019, the Prime Minster was awarded the Order of Zayed Award. This is the highest civilian honour of the United Arab Emirates.

5. Russia conferred Prime Minister Modi with their highest civilian honour - the Order of St. Andrew the Apostle in 2019. The PM received the award during his visit to Moscow in July 2024..

6. Order of the Distinguished Rule of Nishan Izzuddin- the highest honour of the Maldives awarded to foreign dignitaries was presented to PM Modi in 2019.

7. PM Modi received the prestigious King Hamad Order of the Renaissance in 2019. The honour was conferred by Bahrain.

8. Legion of Merit by the US Government, the award of the United States Armed Forces that is given for exceptionally meritorious conduct in the performance of outstanding services and achievements was conferred on PM Modi in 2020.

9. Bhutan honoured PM Modi with the highest civilian decoration, Order of the Druk Gyalpo in December 2021. PM Modi received the award during his visit to Bhutan in March 2024

10. During his visit to Papua New Guinea in 2023, PM Modi was conferred with Ebakl Award by the President Surangel S. Whipps, Jr. of the Republic of Palau

11. PM Narendra Modi has also been conferred the highest honour of Fiji, Companion of the Order of Fiji in recognition of his global leadership. The award was conferred by PM Sitiveni Rabuka of Fiji.

12. Governor General of Papua New Guinea, Sir Bob Dadae conferred PM Modi with Grand Companion of the Order of Logohu. It is the highest honour of Papua New Guinea.

 13. In June 2023, President Abdel Fattah El-sisi conferred Prime Minister Modi with the highest state honour of Egypt, the 'Order of Nile.'

 14. On 13th July 2023, PM Modi was conferred with the Grand Cross of the Legion of Honour, the highest award in France by President Emmanuel Macron.

 15. On 25th August 2023, PM Modi was conferred with 'The Grand Cross of the Order of Honour' by President Katerina Sakellaropoulou of Greece.

16. Dominica honoured PM Modi with the ‘Dominica Award of Honour.’ It was presented to PM Modi by President Sylvanie Burton of Dominica during the Prime Minister's visit to Guyana in November 2024.

17. Nigeria honoured PM Modi with 'The Grand Commander of The Order of the Niger' during his visit in November 2024. It was presented to him by President Bola Ahmed Tinubu of Nigeria.

 

18. Guyana honoured PM Modi with the ‘The Order of Excellence’ during the Prime Minister's visit in November 2024. It was presented to him by President Dr. Irfaan Ali.

19. PM Mia Amor Mottley of Barbados announced her government’s decision to honour PM Modi with the Honorary Order of Freedom of Barbados Award during the Prime Minister's visit to Guyana in November 2024. MoS Pabitra Margherita Ji received the award on behalf of PM from President Dame Sandra Mason of Barbados on 06th March 2025.

20. In December 2024, PM Modi was conferred the Mubarak Al-Kabeer Order by His Highness the Amir of Kuwait, Sheikh Meshal Al-Ahmad Al-Jaber Al Sabah.

21During PM Modi's visit to Mauritius in March 2025, President Dharambeer Gokhool conferred PM Modi with the Highest National Award of Mauritius, 'The Grand Commander of the Order of the Star and Key of the Indian Ocean'.

22. During PM Modi's visit to Sri Lanka in April 2025, President Anura Kumara Dissanayake conferred PM Modi with the highest Sri Lankan honour, the 'Sri Lanka Mitra Vibhushana' award.

23) PM Modi was conferred the 'Grand Cross of the Order of Makarios III' of Cyprus during his visit in June 2025. It was bestowed upon PM Modi by President Nikos Christodoulides.

24) PM Modi was conferred ‘The Officer of the Order of the Star of Ghana’ during his visit in July 2025. It was bestowed upon PM Modi by President John Dramani Mahama.

25) PM Modi was conferred ‘The Order of the Republic of Trinidad & Tobago’ during his visit in July 2025. It was bestowed upon PM Modi by President Christine Kangaloo.

26) PM Modi has been conferred with ‘The Grand Collar of the National Order of the Southern Cross’ during his visit to Brazil in July 2025. It was bestowed upon PM Modi by President Lula.

27) PM Modi has been conferred with ‘The Order of the Most Ancient Welwitschia Mirabilis’ during his visit to Namibia in July 2025. It was presented to PM Modi by President Dr. Netumbo Nandi-Ndaitwah.

28) Prime Minister Narendra Modi has been conferred the ‘Great Honour Nishan of Ethiopia.’ It is Ethiopia’s highest honour. It was presented to PM Modi during his visit in December 2025 by PM Abiy Ahmed Ali.

29) During his visit to Muscat in December 2025, Prime Minister Narendra Modi was conferred the First Class of the Order of Oman by the Sultan of Oman.

Apart from the highest civilian honours, PM Modi has also been conferred with several awards by prestigious organisations across the globe.

1. Seoul Peace Prize: It is awarded biennially to those individuals by Seoul Peace Prize Cultural Foundation who have made their mark through contributions to the harmony of mankind, reconciliation between nations and to world peace. Prime Minister Modi was conferred prestigious award in 2018.

2. United Nations Champions of The Earth Award: This is UN’s highest environmental honour. In 2018, the UN recognized PM Modi for his bold environmental leadership on the global stage.

3. First-ever Philip Kotler Presidential Award was given to Prime Minister Modi in 2019. This award is offered annually to the leader of a nation. The citation of the award said that PM Modi was selected for his “outstanding leadership for the nation”.

4. In 2019, PM Modi was conferred the ‘Global Goalkeeper’ Award by the Bill and Melinda Gates Foundation for the Swachh Bharat Abhiyan. PM Modi dedicated the award to those Indians who transformed the Swachh Bharat campaign into a “people’s movement” and accorded topmost priority to cleanliness in their day-to-day lives.

5. In 2021, Global Energy and Environment Leadership Award by the Cambridge Energy Research Associates CERA was bestowed on PM Modi. The award recognizes the commitment of leadership towards the future of global energy and environment.