نئی دہلی،7 اپریل 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے آج عمان کے سلطان عزت مآب  ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 عالمی وبا سے صحت  و معیشت کو درپیش  چیلنجوں  اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے  اپنے متعلقہ ملکوں کے ذریعہ     کئے  گئے اقدامات پر بات چیت کی۔  انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا  کہ  دونوں ملک   بحران سے مقابلہ کرنےکے لئے  ایک دوسرے کی ہر ممکن  مدد کریں گے۔

عزت مآب سلطان نے موجودہ حالات میں عمان  میں ہندستان برادری کے تحفظ اور بہبود کے بارے میں وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے  حال ہی میں  حکومت ہند کے ذریعہ   ہندستان میں  عمانی شہریوں  کو مدد فراہم کرائے جانے کے لئے  وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے عزت مآب  سلطان قابوص کے انتقال پر  تعزیت کا اظہار کیا۔  انہوں نے   عزت مآب سلطان ہیثم کی حکمرانی اور عمان کے عوام کی   امن اور خوشحالی کے لئے   نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ   ہندستان  عمان کو  اپنے توسیع شدہ   پڑوس کا ایک بہت ہی  اہم حصہ سمجھتا ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Manufacturing to hit 25% of GDP as India builds toward $25 trillion industrial vision: BCG report

Media Coverage

Manufacturing to hit 25% of GDP as India builds toward $25 trillion industrial vision: BCG report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،12 دسمبر 2025
December 12, 2025

Citizens Celebrate Achievements Under PM Modi's Helm: From Manufacturing Might to Green Innovations – India's Unstoppable Surge