نئی دہلی ،9 فروری ،2021، افغانستان میں لالندر (شہتوت) باندھ کی تعمیر کے مفاہمت نامے پر دستحظ کئے جانے کی تقریب 9 فروری 2021 کو وی ٹی سی پر منعقد ہوئی۔مفاہمت نامے پر وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اور افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف آتمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور افغانستان کےصدر ہز ایکسیلنسی ڈاکٹر محمد اشرف غنی کی موجودگی میں دستخط کئے۔

یہ پروجیکٹ بھارت اور افغانستان کے درمیان نئی ترقیاتی شراکت داری کا ایک حصہ ہے۔ لالندر (شہتوت) باندھ کابل شہر کی پینے کے صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرے گا، آس پاس کے علاقوں کی آبپاشی کے لیے پانی فراہم کرے گا، موجودہ سینچائی اور پانی کی نکاسی کے نیٹ ورک کو بہتر بنائے گا، علاقےمیں سیلاب سے تحفظ اور بندوبست کی کوششوں کو تقویت دے گا اور علاقے کو بجلی بھی دستیاب کرائے گا۔

بھارت اور افغانستان پرینڈ شپ ڈیم(سلمی ڈیم) کے بعد جس کا افتتاح وزیر اعظم اور صدر نے جون 2016 میں کیا تھا۔ یہ دوسرا بڑا باندھ ہے جو بھارت، افغانستان میں تعمیر کر رہا ہے۔ لالندر باندھ کی تعمیر کے مفاہمت نامے پر دستخط کیا جانا، افغانستان کی سماجی ، اقتصادی ترقی اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرپا شراکت داری کے تئیں بھارت کی مضبوط اور طویل مدتی عہد بندی کی عکاسی کرتا ہے۔ افغانستان کے ساتھ ہمارے ترقیاتی تعاون کے ایک حصے کے طور پر بھارت نے 400 سے زیادہ پروجیکٹوں کو مکمل کیا ہے جو افغانستان کے سبھی 34 صوبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے اظہارِ خیال میں بھارت اور افغانستان کے درمیان تہذیبی رشتوں کو اجاگر کیا اور ایک پُرامن، متحد، مضبوط، خوشحال اور شمولیت والے افغانستان کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's crude supply secure, LPG production increased: Hardeep Puri

Media Coverage

India's crude supply secure, LPG production increased: Hardeep Puri
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 مارچ 2026
March 13, 2026

Resilient India Under PM Modi: Diplomatic Mastery, Youth Power, and Unstoppable Progress