نئیدہلی۔29؍جولائی۔ میانمار کی دفاعی خدمات کے کمانڈر۔اِن۔ چیف سینئر جنرل مِن اَنگ ہینگ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

سینئر جنرل نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نےگزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت میں رونما ہوئی تیز  رفتار ترقی اور پیش رفت کا ذکر کیا اور دونوں ہمسایوں کے مابین  ہمہ گیر پیمانے پر منفرد تعلقات جن میں دفاع اور سلامتی تعاون بھی شامل ہیں، کی بالیدگی کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے میانمار کے اپنے دورے کے  دوران  گرمجوشانہ میزبانی کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد شورش  ، صلاحیت سازی ، فوج سے فوج کے مابین تعلقات اور بحری تعاون نیز اقتصادی شعبے اور ترقیاتی تعاون جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین عمدہ ترین باہمی تعاون کی روایت قائم رہی ہے۔

وزیراعظم نے یونین آف میانمار کے ساتھ منفرد باہمی شراکت داری کو مزید  فروغ دینے کیلئے اپنی عہدبندگی کا اعادہ کیا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Congress settled illegal Bangladeshi migrants in Assam: PM Modi

Media Coverage

Congress settled illegal Bangladeshi migrants in Assam: PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21 دسمبر 2025
December 21, 2025

Assam Rising, Bharat Shining: PM Modi’s Vision Unlocks North East’s Golden Era