نئی دہلی،23 ؍جنوری، جدوجہد آزادی کے ہیرو کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے  آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 122 ویں یوم پیدائش پر لال قلعہ میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کیا اور انہیں گلہائی عقیدت نذر کئے۔

وزیراعظم نے  نیتاجی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی  کے میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ  میں  نیتاجی سبھاش چندر بوس  کو  اُن کی جینتی  پر نمن کرتا ہوں۔ وہ  ایک ایسے جانباز تھے جنہوں نے  بھارت کو  آزاد کرانے  کے تئیں عہد کیا تھااور  انہوں نے ایک باوقار  زندگی گزاری۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے  نظریات کو پورا کرنے اور ایک مضبوط بھارت  قائم کرنے  کے لئے عہد بستہ ہیں۔ انہوں نے یہ مزید کہا کہ  ان درو دیوار سے  تاریخ خود کو دہرارہی ہے۔ اسی عمارت میں  بھارت کے بھادر بیٹے  کرنل پریم سہگل  ، کرنل گربخش سنگھ ڈھلو اور میجر شاہنواز خان پر  سامراجی حکمرانوں  نے مقدمہ چلایا تھا۔ انہوں نے  ان فوٹو گراف کو دیکھا جس میں  سبھاش چندر بوس  اور انڈین نیشنل آرمی  کی تاریخی تفصیلات  نظر آتی ہیں۔ وزیراعظم نے نیتاجی  اور انڈین نیشنل آرمی  (آئی این اے)  سے منسوب کچھ  نواردات  بھی دیکھے، جن میں  لکڑی کی کرسی  ، نیتاجی کی تلوار ، میڈل ، بیج اور آئی این اے کی یونیفارم شا مل ہیں۔

وزیراعظم نے ان تمام  فوٹوگرافس ، پینٹنگ اور اخباروں کے تراشے  وغیرہ کا بھی معائنہ کیا جن میں  جلیان والا باغ قتل عام  کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ تمام چیزیں یادِ جلیان میوزیم میں لگائی گئی ہیں۔ اس میوزیم کا مقصد آنے والوں کو  1919 میں جلیان والا باغ کے قتل عام  اور  پہلی جنگ عظیم کے دوران  ہندوستانی فوجیوں کی قربانیوں کو یاد دلانا ہے۔ 

وزیراعظم نے  1857 یعنی  ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی  کے موضوع پر  قائم میوزیم کا بھی دورہ کیا  اور  1857 کی جنگ آزادی  کی تاریخ پیش کرنے والی تصاویر کو دیکھا جس میں  جنگ آزادی کے دوران  ہندوستانیوں کی بہادری  اور  قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ان میوزیموں میں ہمارے  مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو بھی  اجاگر کیا گیا ہے۔. 

وزیراعظم نے اسی مقام پر  ہندوستانی آرٹ کی نمائش  ’’درشیہ کلا‘‘ میوزیم کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  ’’درشیہ کلا میں گرودیو ٹیگور کے فن کو دیکھنا، آرٹ کے شائقین کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ گرودیو ٹیگور  ایک شاندار مصنف تھے لیکن ان کا تعلق  آرٹ کی دنیا سے بھی تھا۔ انہوں نے  مختلف موضوعات پر  بہت سی پینٹنگ بنائیں۔ گرودیو  کے فن کی نمائش  بین الاقوامی سطح پر بھی کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا کہ  میں خاص طور پر آرٹ کے شائقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ درشیہ کلا  کا دورہ کریں، جو آپ کو  ہندوستانی آرٹ اور کلچر  کے بہترین  پہلوؤں  کو پیش کرے گی۔ ہندوستان کے ممتاز  آرٹسٹ جیسے راجا روی ورما، گرودیو ٹیگور، امرتیہ شیرگل، ابانندر ناتھ ٹیگور ، نندلال بوس ، گگنیندر ناتھ ٹیگور،  سیلول مکھریجیا اور  جیمنی رائے کی پنٹنگس نمائش میں موجود ہیں۔

میوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  بھارت کی  مالا مال تاریخ وثقافت سے متعلق چار میوزیموں کا افتتاح کرنا میرے لئے  بڑی عزت افزائی ہے۔ ان چاروں میوزیم کو کرانتی مندر کا نام دیا گیا ہے۔ اس کمپلیکس میں  نیتاجی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی کی میوزیم ، یادِ جلیان میوزیم  (جو جلیان والا باغ اور پہلی جنگ عظیم پر مبنی ہے)،   ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی  - 1857  پر میوزیم اور  تین صدیوں پر محیط  450 سے زیادہ  شہ پاروں  پر مبنی  بھارتی فن کی میوزیم  درشیہ کلا  شامل ہیں۔

کرانتی مندر  ہمارے عظیم  مجاہدین آزادی  کی انقلابی  جو ش و خروش اور  جرات مندی  کے لئے خراج عقیدت ہے۔  یوم جمہوریہ سے پہلے یہ میوزیم ہماری  عظیم تاریخ  اور  نوجوانوں کے درمیان  رابطے کو مزید مستحکم کریں گی اور  شہریوں میں  حب والو طنی کے جذبے میں اضافہ کریں گی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi Praises Farmers For Taking India's Rich Mango Heritage To Global Markets

Media Coverage

PM Modi Praises Farmers For Taking India's Rich Mango Heritage To Global Markets
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister hold talks with Myanmar President U Min Aung Hlaing
June 01, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today held productive talks with the President of Myanmar, U Min Aung Hlaing.

The Prime Minister noted that India is honoured that President U Min Aung Hlaing chose India for his first foreign visit as President. He also expressed happiness that the President began his programme in India from Bodh Gaya with the blessings of Lord Buddha.

During the talks, the two leaders reviewed the full range of India-Myanmar relations and discussed ways to further strengthen bilateral cooperation.

The discussions covered avenues to deepen cooperation in trade, rare earths, healthcare, connectivity, heritage restoration and capacity building. The two sides also agreed to work closely in areas such as maritime security, cyber security and other sectors of mutual interest.

The Prime Minister underlined that Myanmar is vital to India’s ‘Neighbourhood First’, ‘Act East’ and Indo-Pacific policies, reaffirming the importance India attaches to its relations with Myanmar.

The Prime Minister wrote on X;

“Had a productive meeting with President U Min Aung Hlaing of Myanmar. We in India are honoured that he has chosen India for his first foreign visit as President. Equally gladdening is the fact that he began the visit from Bodh Gaya, with the blessings of Lord Buddha. We reviewed the full range of India-Myanmar relations. Myanmar is vital to India’s policies of ‘Neighbourhood First’, ‘Act East’ and Indo-Pacific.”

“Our talks covered ways to deepen cooperation in trade, rare earths, healthcare, connectivity, heritage restoration and capacity building. We also agreed to work closely in areas such as maritime security, cyber security and more.”