نئی دہلی میں 9 اور 10 ستمبر کو منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے ایڈمنسٹریٹو انتظامات کا جائزہ لیا
تمام ایجنسیاں جی 20 سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے ’’پوری حکومت‘‘ کے نقطہ نظر سے کام کریں: ڈاکٹر پی کے مشرا
مختلف ایجنسیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سربراہی اجلاس کے مقام پر ڈرائی رن اور ماک ایکسرسائز کی جائیں گی

ہندوستان کی جی 20 صدارت کی رابطہ کمیٹی کا 6واں اجلاس آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں واقع بین الاقوامی نمائش و کنونشن سنٹر (آئی ای سی سی) میں منعقد ہوا۔ ہندوستانی وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ کا فوکس 9 اور 10 ستمبر، 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق تیاری کے پہلوؤں کا جائزہ لینا تھا۔

اس تناظر میں، کمیٹی نے سربراہی اجلاس کے مقام پر انتظامات کے ساتھ ساتھ پروٹوکول، سیکورٹی، ہوائی اڈے سے متعلق تال میل، میڈیا، بنیادی ڈھانچے کی تجدید اور دہلی اور پڑوسی ریاستوں میں انتظامات وغیرہ سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر مشرا نے جی 20 سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ایجنسیوں سے ’’پوری حکومت‘‘ کے نقطہ نظر سے کام کرنے کی اپیل کی۔

کمیٹی کے اراکین نے مختلف میٹنگوں کے لیے تجویز کردہ مقامات کا بھی دورہ کیا اور چھوٹی چھوٹی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ ڈرائی رن/ ماک ایکسرسائز کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ مختلف ایجنسیاں بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر سکیں۔ کمیٹی نے آئندہ ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے تیاری کے مختلف پہلوؤں پر کام کے لیے رہنمائی اور ہدایت بھی فراہم کی اور آئندہ دو ہفتوں میں مزید جائزہ لینے کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

رابطہ کمیٹی کی میٹنگ نے جی 20 کی اب تک ہونے والی میٹنگوں اور ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت طے شدہ بقیہ میٹنگوں کا جائزہ لینے کا بھی موقع فراہم کیا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت، اس نے آج تک ملک میں 55 مختلف مقامات پر 170 میٹنگیں منعقد کی ہیں۔ وزارتی سطح کی کئی میٹنگیں جولائی اور اگست 2023 کے مہینوں میں ہونے والی ہیں۔

رابطہ کمیٹی کو کابینہ نے ہندوستان کی جی 20 صدارت سے متعلق تمام تیاریوں اور انتظامات کی نگرانی کرنے کا اختیار دیا ہے۔ اب تک رابطہ کمیٹی کے پانچ اجلاس ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہندوستان کی جی 20 صدارت سے متعلق مخصوص ٹھوس اور لاجسٹک امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کئی میٹنگیں ہو چکی ہیں۔

میٹنگ کے دوران موجود دیگر معززین اور سینئر عہدیداروں میں این ایس اے جناب اجیت ڈوبھال، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب وی کے سکسینہ، کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا وغیرہ شامل تھے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
DBT saves Centre Rs 5.14 lakh-crore in a decade

Media Coverage

DBT saves Centre Rs 5.14 lakh-crore in a decade
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Mr. Andy Jassy meets the Prime Minister
June 25, 2026

CEO of Amazon, Mr. Andy Jassy met with the Prime Minister Shri Narendra Modi, today, at New Delhi. Shri Modi remarked that Amazon's record $48 billion investment in India shows the growing interest across the world to invest in India.

The Prime Minister posted on X;

A great meeting with Mr. Andy Jassy. I welcome Amazon's record $48 billion investment in India. This will create new opportunities for our youth. At the same time, it shows the growing interest across the world to invest in India!

@amazon