میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ   یو ایس اے کے صد ر عزت مآب جوبائیڈن کی دعوت پر 22 تا 25 ستمبر 2021 امریکہ کا دورہ کروں گا۔

اپنے دورہ کے دوران میں صدربائیڈن کے ساتھ بھارت- امریکہ جامع عالمی اسٹراٹیجک ساجھیداری کا جائزہ لوں گا اور باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ  خیال کروں گا۔ میں دونوں ملکوں کے درمیان خاص طور پر سائنس اور ٹکنولوجی کے شعبے میں اشتراک کے لئے امکانات تلاش کرنے کی غرض سے نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ ملاقات کرنے کا بھی منتظر ہوں۔

میں ، صدر جوبائیڈن، آسٹریلیا کے وزیراعظم  اسکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا کے ہمراہ کوویڈ لیڈران کی اوّلین بنفس نفیس سربراہ کانفرنس میں شرکت کروں گا۔ اس سربراہ کانفرنس سے اس سال مارچ میں منعقدہ ورچول سربراہ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لینے اور بھارت۔ بحرالکاہل خطے کے لئے ہمارے مشترکہ ویژن پر مبنی مستقبل کے رابطوں کے لئے ترجیحات کی نشاندہی کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔

میں آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن اور جاپان کے وزیراعظم سوگا کے ساتھ بھی ملاقات کروں گا جس کے دوران ان کے متعلقہ ممالک کے ساتھ مستحکم دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی  امور پر ہمارے مفید تبادلوں کو جاری رکھنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی  سے خطاب کے ساتھ اپنے دورے کا اختتام کروں گا۔ اس خطاب میں کووڈ-19 عالمی وباد سمیت فوری کارروائی کا تقاضہ کرنے وا لی چنوتیوں، انسداد دہشت گردی کی ضرورت، آب و ہوا کی تبدیلی اور دیگر اہم امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 امریکہ کے میرے اس دورہ کی بدولت امریکہ کے ساتھ جامع عالمی اسٹراٹیجک ساجھیداری کو مستحکم کرنے، ہمارے اسٹراٹیجک ساجھیداروں- جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو تقویت بہم پہنچانے اور اہم عا لمی امور پر ہمارے تال میل اور اشتراک کو آگے لے جانے کا ایک موقع فراہم ہوگا۔.

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'

Media Coverage

Nepal praises India's efforts in times of crisis; calls PM Modi 'exceptionally generous'
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،30 اگست 2026
August 30, 2026

Tiranga in Tashkent, Relief in Nepal: Soft Power Meets First Responder

Vocal for Local, Nari Shakti, Real Heroes: Mann Ki Baat’s Atmanirbhar Hour