وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیروشما میں جی 7 سربراہ کانفرنس کے دوران، 20 مئی 2023 کو جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکراں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

وزیر اعظم نے 14 جولائی، 2023 کو  بیسٹل ڈے پر انہیں معزز مہمان کے طور پر مدعو کرنے کے لیے صدر میکراں کا شکریہ ادا کیا۔

قائدین نے  تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون؛ شہری ہوا بازی؛ قابل تجدید ذرائع؛ ثقافت؛ دفاعی شعبے میں  باہمی پیداوار اور مینوفیکچرنگ؛  غیر فوجی جوہری تعاون سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس پر طمانیت کا اظہار کیا۔ وہ نئے شعبوں میں شراکت داری  کی توسیع کرنے پر متفق ہوئے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے لیے فرانس کی حمایت پر صدر میکراں کا شکریہ ادا کیا۔ لیڈران نے  علاقائی ترقی اور عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
'Make in India' radar programme to help Tejas track targets gets Rs 2,205 crore boost

Media Coverage

'Make in India' radar programme to help Tejas track targets gets Rs 2,205 crore boost
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،01 اگست 2026
August 01, 2026

Aatmanirbhar Bharat Delivers: Indigenous Power, Farmer Prosperity & Blue Economy