Foundation stone for Four Laning of Falakata - Salsalabari section of National Highways laid by PM
Circuit Bench of Calcutta High Court at Jalpaiguri inaugurated
 
نئی دہلی،8؍ فروری؍وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کے جلپائی گڑی کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں این ایچ-31 ڈی کے پھالا کاٹا- سلسلا باڑی سیکشن کی 4لین کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھی اور نئی ہائی کورٹ بینچ کا افتتاح بھی کیا۔

41.7 کلو میٹر طویل پھالا کاٹا-سلسلا باڑی توسیع، قومی شاہراہ ترقیاتی پروجیکٹ (این ایچ ڈی پی) مرحلہ IIکےتحت ایسٹ-ویسٹ کوریڈور کا حصہ ہے اور یہ شمال مشرق سے کنکٹیویٹی کا ایک لنک ہے۔ یہ پروجیکٹ ڈیزائن، بلڈ، فائننس، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) کی بنیاد پر 2.5 سال میں مکمل ہوگا اور اسے بِلڈ-آپریٹ، ٹرانسفر (بی او ٹی) (ٹول) طریقۂ کار (موڈ) میں سونپا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے سلسلا باڑی اور علی پور دوار سے سِلی گڑی تک تقریباً 50 کلو میٹر کی مسافت کو کم کیا جا سکے گا۔

جلپائی گڑی میں کلکتہ ہائی کورٹ کی سرکٹ بینچ سے، دارجلنگ، کالمپونگ، جلپائی گڑی اور شمالی بنگال میں کوچ بہار کے لوگوں کو تیز تر انصاف فراہم کرانے میں مدد ملے گی۔ ان چار اضلاع کے عوام کو انصاف حاصل کرنے کےلئے اب 600 کلو میٹر کی مسافت طے کر کے کولکاتہ ہائی کورٹ نہیں جانا پڑے گا، بلکہ یہ محض 100 کلو میٹر سے بھی کم مسافت میں جلپائی گڑی میں ہی حاصل ہو جائے گا۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre allows 100% FDI in insurance via auto route

Media Coverage

Centre allows 100% FDI in insurance via auto route
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 3 مئی 2026
May 03, 2026

Citizens Celebrate Reforms That Work: PM Modi’s Blueprint Powers Manufacturing, Maritime Might & MSME Revolution