وزیراعظم جناب نریندرمودی نے روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن سے آج فون پر بات کی۔
دونوں لیڈروں نے یوکرین کی صورتحال، خاص طور پر خرکیف شہر کی صورتحال کے بارے میں بات کی ، جہاں بہت سے ہندوستانی طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے لڑائی والے علاقوں سے بھارتی باشندوں کو بحفاظت وہاں سے نکالنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔