وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سر ی لنکا کے صدر عزت مآب گوٹبایا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور کثیر جہتی فورموں میں اہم پیش رفت اور دونوں ممالک کے مابین جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ انھوں نے جاری کووڈ-19 سے متعلق چیلنجوں کے تناظر میں متعلقہ افسران کے درمیان مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پراتفاق کیا۔
وزیراعظم نے ہندوستان کی ہمسایہ ملک کی پہلی پالیسی کے لئے سری لنکا کی اہمیت کا اعادہ کیا۔


