جمہوریت اور آزادی ہندوستان کی تہذیبی روایات کا حصہ ہیں: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے موسمیاتی تبدیلی کے تعلق سے اجتماعی کاروئی کی تلقین کی، اور کہا کہ الگ تھلگ ہو کر کام کرنے والے ممالک کرۂ ارض کے ماحول، حیاتیاتی تنوع اور سمندروں کا تحفظ نہیں کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی۔ 13 جون   وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی– 7 سربراہی اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن کے دوسرے دن 'بلڈنگ بیک ٹوگیدر— اوپن سوسائٹی اینڈ اکانومیز 'اور 'بلڈنگ بیک گرینر: کلائمٹ اینڈ نیچر' کے عنوان سے منعقدہ دو نشستوں میں حصہ لیا۔

آزاد  معاشرہ  سے متعلق اجلاس میں  اہم اسپیکر  کے طور پر تقریر کرنے کی دعوت دیے جانے پر ، وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی ہندوستان کی  تہذیبی رویوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے متعدد رہنماؤں کے ذریعہ سےتشویش کا اظہار کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد معاشرہ  خاص طور پر غلط فہمی اور سائبر حملوں کا شکار ہے ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ سائبر سپیس جمہوری اقدار کو  فروغ دینے کے لئے ایک مقام کی حیثیت رکھتا ہے نہ کہ اس کو ختم کرنے کے لیے۔ عالمی حکمرانی کے اداروں کی غیر جمہوری اور غیر مساوی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کثیرجہتی نظام کے اصلاح کو آزاد معاشرہ کے تئیں وابستگی کے عزم کا بہترین اشارہ  قرار دیا ۔ رہنماؤں نے اجلاس کے اختتام پر'آزاد معاشرے کا بیان ' جاری کیا ۔

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس میں ، وزیر اعظم نےکہا کہ مینار نما ڈھانچے میں کام کرنے والے ممالک سیارے کے ماحول ، حیاتیاتی تنوع اور سمندروں کا تحفظ نہیں کرسکتے ہیں ، اور انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی پر اجتماعی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ماحولیاتی کارروائی کے لئے ہندوستان کے غیر متزلزل عزم کے بارے میں ، وزیر اعظم نے 2030 تک صفر اخراج  کے حصول کے لئے ہندوستانی ریلوے کی عہدبستگی  کا ذکر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان واحد جی 20 ملک  ہے جو پیرس معاہدہ کو پورا کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی دو اہم عالمی پہل یعنی سی ڈی آر آئی اور بین الاقوامی شمسی اتحاد کی بڑھتی ہوئی اثر انگیزی کا بھی  ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو آب و ہوا کی مالی اعانت تک بہتر رسائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے لئے ایک جامع نقطہ نظر اختیار کرنے پر زور دیا ،جس میں تخفیف ، موافقت ، ٹکنالوجی کی منتقلی ، ماحولیات کے لیے مالی اعانت ، حصص ، ماحولیاتی انصاف اور طرز زندگی میں تبدیلی جیسے مسائل کے تمام جہتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سربراہی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے صحت ،  ماحولیات تبدیلی اور معیشتوں کی بحالی کے لیے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے  میں ، عالمی یکجہتی اور خاص طور پر آزاد اور جمہوری معاشروں اور معیشتوں کے مابین اتحاد کے لیے وزیر اعظم کے پیغام  کی ستائش کی۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi inaugurates Micron’s ₹22,516-crore ATMP facility in Gujarat; calls chips ‘Regulator of 21st century’

Media Coverage

PM Modi inaugurates Micron’s ₹22,516-crore ATMP facility in Gujarat; calls chips ‘Regulator of 21st century’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi offers prayers at Arulmigu Subramaniyaswamy Temple, Thirupparankundram in Madurai
March 01, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, visited and offered prayers at the Arulmigu Subramaniyaswamy Temple in Thirupparankundram, Madurai today.

During his visit to the sacred temple, the Prime Minister sought blessings for the peace, prosperity, and well-being of all citizens. The Prime Minister expressed his hope that Lord Murugan would continue to guide us with strength, courage, and wisdom.

The Prime Minister shared his sentiments with the invocation, "Vetrivel Muruganukku Arogara!"

The Prime Minister Shared on X:

"Vetrivel Muruganukku Arogara!

Prayed at the Arulmigu Subramaniyaswamy Temple, Thirupparankundram, Madurai.

Sought blessings for peace, prosperity and the well-being of all. May Lord Murugan always guide us with strength, courage and wisdom."