نئی دہلی،14جولائی : وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریہ مالدیپ کے صدر جناب ابراہیم محمد صالح نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

صدر صالح نے عالمی وبا کووڈ کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے تعاون اورامداد پر وزیر اعظم مودی کاشکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مالدیپ میں ہندوستان کے تعاون سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے پیش آنے والی  رکاوٹوں کے باوجود تیز رفتاری کے ساتھ جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ مالدیپ ہندوستان کی 'نیبر ہڈ فرسٹ'(ہمسایہ ممالک کو مقدم رکھنے کی) پالیسی اور اس خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی کا سب سے بڑا خواب (ایس اے جے اے آر) کا مرکزی ستون ہے۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے وزیر خارجہ عبد اللہ شاہد کے صدر منتخب ہونے پروزیراعظم نے جمہوریہ مالدیپ کے معزز صدر کو مبارکباد بھی پیش کی۔

دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو نے انہیں دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے اور دونوں ممالک کے مابین جاری ٹھوس تعاون کو مزید تیزرفتارترقی اور رہنمائی فراہم کرنے کا موقع دیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch

Media Coverage

‘Shortcuts will cut you short’: PM Modi’s message for youngsters at former President Kovind’s autobiography launch
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،13 اگست 2026
August 13, 2026

Aatmanirbhar in Motion: Solar Homes, Made-in-India Containers, Record Exports & a Rising Global Footprint Under the Leadership of PM Modi