نئی دہلی،  10/جون2021 ۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی ورچول طریقے سے 12 اور 13 جون کو جی7 سربراہ اجلاس میں آؤٹ ریچ سیشنز میں شرکت کریں گے۔ برطانیہ فی الحال جی7 کا صدر ہے اور اس نے آسٹریلیا، جمہوریۂ کوریا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ بھارت کو جی7 سربراہ اجلاس کے مہمان ممالک کے طور پر مدعو کیا ہے۔ یہ میٹنگ ہائبرڈ موڈ میں ہوگی۔

سربراہ اجلاس کا موضوع ’بلڈ بیک بیٹر‘ ہے اور برطانیہ نے اپنے دور صدارت کے لئے چار شعبوں کی شناخت بطور ترجیح کی ہے۔ ان میں آئندہ کی وباؤں کے خلاف لچیلاپن (ریزیلینس) کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے عالمی بازیابی کی قیادت کرنا، آزادانہ و منصفانہ تجارت کو اولیت دے کر مستقبل کی خوش حالی کو فروغ دینا، آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا و کرہ کے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور مشترکہ قدروں اور کھلے معاشروں کو اولیت دینا شامل ہے۔ توقع ہے کہ یہ رہنما وبا سے عالمی بازیابی کے طریقوں سے متعلق اپنے خیالات کا تبادلہ کریں گے، جس میں خصوصی توجہ صحت اور آب و ہوا کی تبدیلی پر مرکوز ہوگی۔

یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعظم جی7 کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ اس سے قبل 2019 میں جی7 کے فرانسیسی دور صدارت میں ’’خیرسگالی شراکت دار‘‘ کے طور پر بھارت کو بیئرٹز سمٹ میں مدعو کیا گیا تھا اور وزیر اعظم نے ’کلائمیٹ، بایوڈائیورسٹی اینڈ اوشین‘ اور ’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن‘ سے متعلق اجلاس میں شرکت کی تھی۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
How digital tech and AI are revolutionising primary health care in India

Media Coverage

How digital tech and AI are revolutionising primary health care in India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Governor of Karnataka meets Prime Minister
July 12, 2024

Governor of Karnataka, Shri Thaawarchand Gehlot met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister’s Office posted on X;

“Governor of Karnataka, Shri @TCGEHLOT, met Prime Minister @narendramodi.”