میرے بھائی شیخ محمد بن زائد النہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی دعوت پر، میں یکم دسمبر 2023 کوسی او پی-28 کے عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے دبئی جا رہا ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ اہم تقریب متحدہ عرب امارات کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہے، جو موسمیاتی کارروائی کے میدان میں ہندوستان کے لیے ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔

اپنی تہذیبی اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہندوستان نے ہمیشہ موسمیاتی کارروائی پر زور دیا ہے یہاں تک کہ جب ہم سماجی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ہماری جی20 صدارت کے دوران، آب و ہوا ہماری ترجیح  میں سرفہرست تھی۔ نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ میں موسمیاتی کارروائی اور پائیدار ترقی پر متعدد ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔ میں ان مسائل پر اتفاق رائے کو آگے بڑھانے کے لیے سی او پی-28 کا منتظر ہوں۔

سی او پی28 پیرس معاہدے کے تحت ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرے گا، اور موسمیاتی کارروائی کے بارے میں مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ایک راہ تیار کرے گا۔ بھارت کی طرف سے بلائی گئی وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں، گلوبل ساؤتھ نے مساوات، موسمیاتی انصاف، اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ موافقت پر زیادہ توجہ دینے کے اصولوں پر مبنی ماحولیاتی کارروائی کی ضرورت پر بات کی۔ یہ اہم ہے کہ ترقی پذیر دنیا کی کوششوں کو مناسب آب و ہوا کی مالی اعانت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ان کے پاس مساوی کاربن اور ترقی کی جگہ تک رسائی ہونی چاہیے۔

جہاں تک موسمیاتی کارروائی کی بات ہے تو ہندوستان اس پر کھرا اترا ہے۔ قابل تجدید توانائی، توانائی کی کارکردگی، جنگلات، توانائی کے تحفظ، مشن لائف جیسے مختلف شعبوں میں ہماری کامیابیاں دھرتی ماں کے تئیں ہمارے لوگوں کے عزم کا ثبوت ہیں۔

میں کلائمٹ فائنانس، گرین کریڈٹ اقدام اور لیڈ آئی ٹی سمیت خصوصی تقریبات میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔

میں دبئی میں موجودکچھ  دیگر رہنماؤں سے ملنے اور عالمی موسمیاتی کارروائی کو تیز کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے موقع کا بھی منتظر ہوں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India to add 100 merchant ships to its fleet in 5 years: Sarbananda Sonowal

Media Coverage

India to add 100 merchant ships to its fleet in 5 years: Sarbananda Sonowal
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
وزیرِ اعظم 27 اگست کو کھیلو انڈیا مکالمے میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے
August 26, 2026
کھیلو انڈیا مکالمہ: کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا
کھیلو انڈیا مکالمے کے تحت یوا سموا د پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا: کھیل، اولمپکس میں کامیابی کی امنگیں، نوجوانوں کی قیادت، ترقی یافتہ بھارت اور منشیات سے پاک نوجوان

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 27 اگست کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کھیلو انڈیا مکالمے سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بھارت کے کھیلوں کے سفر سے وابستہ ہونے، اپنی امنگوں کا اظہار کرنے اور نوجوانوں کی قیادت میں ایک مضبوط ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میرا یوا بھارت (ایم وائی بھارت) کی جانب سے قومی یومِ کھیل 2026 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والا یہ پروگرام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ہر ضلع کے دو کالجوں میں نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام وزیرِ اعظم کے اس تصور کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند، نظم و ضبط کا پابند اور کھیلوں سے وابستہ ملک کی تعمیر کرنا ہے، جبکہ قومی ترقی کے ایجنڈے کے مرکز میں نوجوانوں کی امنگوں کو جگہ دینا ہے۔

ملک گیر کھیلو انڈیا مکالمہ کھیل، نوجوانوں کی قیادت، شہری ذمہ داری، رضاکارانہ خدمت، جسمانی تندرستی اور قوم کی تعمیر کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔ یہ نوجوانوں کو ملک کے کھیلوں سے متعلق عزائم کے ساتھ براہِ راست جڑنے کا موقع فراہم کرے گا، جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کی تجاویز اور نقطۂ نظر بھارت کے نوجوانوں اور کھیلوں کے نظام سے متعلق جاری گفتگو کا حصہ بنیں۔

قومی پروگرام کے بعد مقامی سطح پر ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں نوجوان شرکاء، میرا یوا بھارت کے رضاکار، مقامی کھلاڑی اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ اس پہل کی ایک اہم خصوصیت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور بھارت کے سرکردہ کھلاڑیوں اور تمغہ جیتنے والوں کے درمیان براہِ راست تبادلۂ خیال ہوگا۔ پروگرام کا ایک مرکزی حصہ یوا سمواد ہوگا، جس میں نوجوان شرکاء کو اپنے خیالات، نقطۂ نظر اور امنگوں کا اظہار کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ یہ مکالمہ پانچ موضوعات کے گرد ترتیب دیا جائے گا:

بہتر سہولیات، کوچنگ، کھیلوں کی سائنس اور سب کی شمولیت کے ذریعے بھارت کے کھیلوں کے نظام کو بہتر بنانا؛
سائنسی بنیادوں پر صلاحیتوں کی شناخت، شفاف انتخاب اور کھلاڑیوں کی طویل مدتی ترقی کے ذریعے 2036 کے اولمپکس کے لیے صلاحیتوں کو پروان چڑھانا؛
حکمرانی کے پلیٹ فارموں اور میرا یوا بھارت کی قیادت میں رضاکارانہ خدمات کے ذریعے نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا؛
شہری شعور، مستقبل کے لیے درکار مہارتوں اور منظم رضاکارانہ خدمات کو فروغ دے کر نوجوانوں کو ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنانا؛
کھیلوں اور ہم عمر افراد کے باہمی رابطوں کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جدوجہد کے لیے منشیات سے پاک نوجوان تحریک کو فروغ دینا، جسے وزیرِ اعظم کی جانب سے 2 اگست 2026 کو شروع کی گئی ملک گیر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت ہر ہفتے کی جن بھاگیداری سرگرمیوں کے ذریعے مزید تقویت دی جائے گی۔