میں جاپان کے وزیراعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا کی دعوت پر جاپان کی صدارت میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ہیرو شیما، جاپان کے لئے روانہ ہو رہا ہوں۔ ہند-جاپان سربراہ کانفرنس کے لئے اُن کے ہندوستانی دورے کے بعد وزیراعظم کشیدا سے ملاقات کرنا میرے لئے باعث مسرت ہوگا۔ جی-7 سربراہ کانفرنس میں میری شرکت خاص طور پر معنی خیز ہے، اس لئے کہ اس سال ہندوستان جی -20 کی صدارت کر رہا ہے۔ میں جی -7 ممالک  اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ ان چیلنجوں پر، جن کا اس وقت دنیا کو سامنا ہے اور جن کا مل جُل کر ازالہ کرنے کی ضرورت ہے، تبادلۂ خیال کرنے کا منتظر ہوں۔ ہیرو شیما میں منعقد ہونے والی جی-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ میری دو طرفہ ملاقات بھی رہے گی۔

جاپان سے، میں پورٹ موریسبی، پپوا نیو گنی کا سفر کروں گا۔ یہ پپوا نیو گنی کے لئے میرا پہلا دورہ ہونے کے علاوہ کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کی طرف سے کیا جانے والا اس ملک کا پہلا دورہ بھی ہوگا۔ میں، پپوا نیو گنی کے وزیراعظم عزت مآب جناب جیمس مراپے کی شراکت داری میں ،  ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون (ایف آئی پی آئی سی تیسری سربراہ کانفرنس) کے لئے  اس فورم کی تیسری سربراہ کانفرنس کی 22 مئی 2023 کو میزبانی کروں گا۔ میں بحرالکاہل جزیرے کے 14ممالک (پی آئی سی) کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم سربراہ کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے کو قبول کیا۔ ایف آئی پی آئی سی کا آغاز سال 2014 میں  میرے فیجی کے دورے کے دوران کیا گیا تھا اور میں پی آئی سی رہنماؤں کے ساتھ ایسے امور پر تبادلۂ خیال کرنے کا منتظر ہوں، جو ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتے ہیں اور جن میں آب و ہوا کی تبدیلی اور پائیدار ترقی، صلاحیت سازی اور تربیت ، صحت اور بہبود ، بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی ترقی شامل ہیں۔

ایف آئی پی آئی سی کی مصروفیات کے علاوہ ، میں  پپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سر بوب ڈاڈے، وزیراعظم مراپے اور اس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے پی آئی سی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات اور تبادلہ خیال کا خواہشمند ہوں۔

اس کے بعد میں سڈنی ، آسٹریلیا کا ، وہاں کے وزیراعظم البنیز کی دعوت پر دورہ کروں گا۔ میں دونوں فریقوں کے درمیان دو طرفہ ملاقات کا منتظر ہوں، جو کہ ہمارے دو طرفہ رشتوں کی صورتحال اور اس سال مارچ میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہند-آسٹریلیا پہلی سالانہ سربراہ کانفرنس پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کےلئے ایک موقع فراہم کرے گی۔ میں آسٹریلیا ئی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور ایک خصوصی تقریب کے دوران سڈنی میں سکونت پذیر ہندوستانی برادری کے افراد سے ملاقات کروں گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt

Media Coverage

Project Cheetah: How A Species Declared Extinct During Nehru Era Returned To India Under Modi Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister inaugurates Namo Hospital at Daman
June 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today inaugurated the Namo Hospital at Daman. He stated that this is in line with the ongoing efforts towards providing quality health treatment to the people, noting that the hospital features modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas.

The Prime Minister posted on X:

"In line with our efforts towards providing quality health treatment to the people, the Namo Hospital at Daman was inaugurated. It has modern facilities and will go a long way in addressing the healthcare needs of the Union Territory and surrounding areas."