نیتا جی سبھاش چندر بوس کے نظریات اور ہندوستان کی آزادی کے لیے غیر متزلزل لگن ہمیں مسلسل متاثر کرتی رہتی ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی  جسے پراکرم دیوس کے طور پر منایاجا تا ہے،کے موقع پر خطاب کیا۔ اس موقر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی یوم پیدائش پر احترام کے ساتھ یاد کر رہی ہے۔ نیتا جی سبھاش بوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس سال پراکرم دیوس کی عظیم الشان تقریبات ان کی جائے پیدائش اڈیشہ میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اوڈیشہ کے  عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیتا جی کی زندگی کی وراثت پر مبنی ایک بہت بڑی نمائش، کٹک، اڈیشہ میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی فنکاروں نے نیتا جی کی زندگی سے متعلق واقعات کو کینوس پر دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتا جی پر مبنی کئی کتابیں بھی جمع کی گئی ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نیتا جی کی زندگی کے سفر کی یہ تمام وراثتیں میری یووا بھارت یا  ایم وائی بھارت کو ایک نئی توانائی دیں گی۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب ہم ترقی یافتہ ہندوستان (وکست بھارت) کی قرارداد کو حاصل کرنے میں مصروف ہیں، نیتا جی سبھاش کی زندگی کی میراث ہمیں مسلسل متاثر کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی سبھاش بوس کا اولین اور اہم ہدف آزاد ہند تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس عزم کو حاصل کرنے کے لیے وہ ایک ہی بنیاد  - آزاد ہند  کے  اپنے فیصلے پر ثابت قدم رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی ایک خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے  تھے اور سول سروسز کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ برطانوی حکومت میں اعلیٰ افسر بن سکتے تھے اور آرام دہ زندگی گزار سکتے تھے۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا تاہم ،نیتا جی نے ہندوستان اور دیگر ممالک میں گھومنے کے ساتھ ساتھ آزادی  کے حصول کی جدوجہد میں مشکلات اور چیلنجوں کا راستہ منتخب کیا۔ انہوں نے مزید کہا ’’نیتا جی سبھاش کمفرٹ زون کے آرام کے پابند نہیں تھے‘‘۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ’’آج ہم سب کو  وکست بھاررت کی تعمیر کے لئے  اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے ‘‘۔ انہوں نے عالمی سطح پر بہترین بننے، عمدگی کا انتخاب کرنے اور کارکردگی پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ نیتا جی نے ملک کی آزادی کے لیے آزاد ہند فوج کی تشکیل کی، جس میں ہر علاقے اور طبقے کے بہادر مرد اور خواتین شامل تھے ، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ مختلف زبانیں ہونے کے باوجود، ان کا مشترکہ جذبہ ملک کی آزادی تھی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اتحاد آج وکست بھارت کے لیے ایک اہم سبق ہے۔ انہوں نے نشان دہی کی کہ جس طرح اس وقت سوراج کے لیے اتحاد ضروری تھا، اسی طرح اب وکست بھارت کے لیے بھی ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کس طرح 21ویں صدی کو اپنا بناتا ہے۔ انہوں نے نیتا جی سبھاش سے تحریک حاصل کرنے اور ہندوستان کے اتحاد پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں کے خلاف بھی چوکنا رہنے کا انتباہ دیا جو ملک کو کمزور کرنے اور اس کے اتحاد کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

 

جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ نیتا جی سبھاش کو ہندوستان کی وراثت پر بہت فخر تھا اور وہ اکثر ہندوستان کی بھرپور جمہوری تاریخ کے بارے میں بات کرتے تھے، لوگوں کو اس سے متاثر ہونے کی ترغیب دیتے تھے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ آج ہندوستان نوآبادیاتی ذہنیت سے نکل رہا ہے اور اپنی وراثت پر فخر کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے آزاد ہند حکومت کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر لال قلعہ پر ترنگا لہرانے میں اپنے اعزاز کا اظہار کیا جو ایک ناقابل فراموش تاریخی موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی کی وراثت سے متاثر ہو کر حکومت نے 2019 میں دہلی کے لال قلعہ میں نیتا جی سبھاش کو وقف ایک میوزیم قائم کیا اور اسی سال سبھاش چندر بوس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایوارڈز کی شروعات کی۔   وزیر اعظم جناب مودی نے کہا  کہ’’2021 میں، حکومت نے نیتا جی کی یوم پیدائش کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا‘‘،جناب مودی نے  مزید کہا کہ انڈیا گیٹ کے قریب نیتا جی کے عظیم مجسمے کی تنصیب، انڈمان میں جزیرے کا نام نیتا جی کے نام پر رکھنا، اور یوم جمہوریہ کی پریڈ میں آئی این اے  سپاہیوں کو سلامی دینا۔ ان کی میراث کے احترام کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہے۔

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں، ملک نے یہ ظاہر کیا ہے کہ تیز رفتار ترقی عام آدمی کی زندگی کو آسان بناتی ہے اور فوجی طاقت میں بھی اضافہ کرتی ہے‘‘۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پچھلی دہائی میں 25 کروڑ ہندوستانیوں کو غربت سے نکالا گیا، جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نےکہا کہ جدید انفراسٹرکچر ہر جگہ تعمیر کیا جا رہا ہے، چاہے وہ گاؤں ہو یا شہر۔ انہوں نے ہندوستانی فوج کی طاقت میں بے مثال اضافہ اور عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔ انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ نیتا جی سبھاش سے متاثر ہوکر ایک ہدف ،  ایک مقصد کے ساتھ وکست بھارت کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں اور کہا کہ یہی نیتا جی کو حقیقی خراج عقیدت ہوگی۔ وزیر اعظم نے سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's pace of economic growth shows that its Viksit Bharat dream is not out of reach

Media Coverage

India's pace of economic growth shows that its Viksit Bharat dream is not out of reach
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM chairs valedictory session of National Departmental Summit on Water
September 02, 2026
This marks the first in a series of Summits envisioned by PM to strengthen spirit of Team India and deepen cooperative federalism
PM stresses adoption of a continuous process of review and follow up to act on actionable and time-bound outcomes
Emphasising Jan Bhagidari, PM calls for promoting Jal Utsav to deepen public awareness on water conservation
PM calls for greater adoption of water-saving technologies and learning from global best practices
PM calls for robust water data governance through effective use of AI
PM suggests structured inter-State Study-visits involving public representatives, officials and farmers on water related issues

Prime Minister Shri Narendra Modi today chaired the valedictory session of the two-day National Departmental Summit on Water, organised by the Ministry of Jal Shakti. The Summit is the first in a series of Departmental Summits envisioned by Prime Minister to strengthen the spirit of Team India, deepen cooperative federalism and foster collective ownership of national priorities through closer collaboration between the Centre and the States. It brought together Ministers and senior officials from States and Union Territories for focused deliberations on various dimensions of India’s water security.

Prime Minister appreciated the intensive two-day deliberations and emphasised that the actionable and time-bound action points emerging from the Summit should be pursued through a continuous process of review and learning. He suggested that the Summit should not remain a one-time exercise and called for a continuous process of review and follow-up.

Prime Minister called for sensitising Urban Local Bodies to the challenges arising from urbanisation, including population growth and future water requirements, and suggested organising similar Chintan Shivirs for Urban Local Bodies. He called for greater adoption of water-saving technologies. He also suggested dedicated exhibitions and workshops, including exposure to global best practices, to enable Indian manufacturers and stakeholders to develop and scale efficient solutions.

Emphasising Jan Bhagidari, Prime Minister suggested promoting “Jal Utsav” to create greater awareness among people. Prime Minister called for making de-silting a regular programme and developing clear criteria and SOPs for de-silting. On dam safety, he stressed rigorous preparedness before every monsoon, adherence to prescribed precautions and creating awareness among school students, including through suitable incorporation in educational curricula.

Prime Minister further called for strengthening knowledge and capacity on water management and governance in universities and higher educational institutions. He suggested structured inter-State study-visits involving public representatives, officials and farmers to facilitate practical learning and replication of successful interventions.

Prime Minister called for robust water data governance, with water-sector data brought together, systematically managed, analysed and effectively utilised. He recommended the use of AI for data collection and analysis through a uniform format. He also stressed anticipatory and integrated planning to address water scarcity through suitable utilisation of treated water for agriculture and industrial purposes.

Drawing upon his experience as Chief Minister of Gujarat, Prime Minister noted that instances of water scarcity could be transformed into opportunities through systematic planning, commitment and deployment of adequate resources and capable officers.

Union Minister for Jal Shakti Shri C. R. Patil highlighted four key outcomes of the summit: accelerated completion of water infrastructure projects; strengthening water conservation as a sustained people’s movement; ensuring long-term sustainability of drinking-water sources; and institutionalising effective operation and maintenance of rural drinking-water schemes.