"ہندوستان ایک دہائی میں 11ویں سب سے بڑی معیشت سے پانچویں بڑی معیشت بن گیا"
کم کریں، دوبارہ استعمال کریں اور ری سائیکل کریں‘‘ہندوستان کے روایتی طرز زندگی کا ایک حصہ ہے‘‘
"ہندوستان ہر مشن کے لیے پیمانہ اور رفتار، مقدار اور معیار کو پیش نظر رکھتا ہے"

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی وزارتی میٹنگ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کو اس کے قیام کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کرنے پر آئرلینڈ اور فرانس کا شکریہ ادا کیا۔

پائیدار ترقی کے لیے توانائی کے تحفظ اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان ایک دہائی میں 11ویں سب سے بڑی معیشت سے 5ویں سب سے بڑی معیشت بن گیا، جس سے وہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت بن گیا۔ انہوں نے اسی مدت کے دوران ہندوستان کی شمسی توانائی کی صلاحیت میں چھبیس گنا اضافے کا بھی ذکر کیا، جبکہ ملک کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو دوگنا کرنے کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ "ہم نے اس سلسلے میں پیرس کے اپنے وعدوں کو ٹائم لائن سے پہلے ہی عبور کر لیا "۔

 

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان عالمی آبادی کا 17فیصدہے جبکہ توانائی تک رسائی کےلیے دنیا کا سب سے بڑا  قدم بھی اٹھا رہا ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا کاربن کا اخراج کل عالمی اخراج  کا صرف 4فیصد ہے۔ انہوں نے ایک اجتماعی اور فعال نقطہ نظر اپناتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی بین الاقوامی شمسی اتحاد جیسے اقدامات کی قیادت کر چکا ہے۔ ہمارا مشن لائف ایک اجتماعی اثر کے لیے سیارے کے حامی طرز زندگی کے انتخاب پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ’’کم کرنا، دوبارہ استعمال کرنا اور ری سائیکل کرنا‘‘ ہندوستان کے روایتی طرز زندگی کا ایک حصہ ہے ۔ ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے دوران عالمی بایو ایندھن اتحاد کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے اس پہل کی حمایت کرنے کے لیے آئی ای اے کا شکریہ ادا کیا۔

 

کسی بھی ادارے کی ساکھ اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے شمولیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، وزیر اعظم نے 1.4 بلین ہندوستانی شہریوں کا ذکر کیا جو ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور اختراع کو میز پر لا سکتے ہیں۔ "ہم ہر مشن میں پیمانہ اور رفتار، مقدار اور معیار کو پیش نظر رکھتے ہیں"، وزیر اعظم  مودی نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا بڑا کردار ادا کرنے سے آئی ای اےکو بہت فائدہ ہوگا۔ خطاب کے اختتام پر، وزیر اعظم نے آئی ای اے کی وزارتی میٹنگ کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور موجودہ شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اور تشکیل  نو کے لیے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ ’’آئیے ہم ایک صاف ستھرے، ہرے بھرے اور جامع دنیا کی تعمیر کریں‘‘، جناب مودی نےاپنے خطاب کا  اختتام کیا۔

 

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Centre allows 100% FDI in insurance via auto route

Media Coverage

Centre allows 100% FDI in insurance via auto route
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district
May 03, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

Prime Minister Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district.

The Prime Minister extended his condolences to those who have lost their loved ones in this tragic mishap and prayed for the speedy recovery of the injured.

Shri Modi announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from the Prime Minister's National Relief Fund (PMNRF) would be given to the next of kin of each of those who lost their lives, and the injured would be given Rs. 50,000.

The Prime Minister posted on X:

"The loss of lives due to a fire mishap in Delhi’s Shahdara district is extremely distressing. Condolences to those who have lost their loved ones. Praying for the speedy recovery of the injured.
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each of those who lost their lives. The injured would be given Rs. 50,000: PM"