عالی جناب صدروِڈوڈو،

عالی جناب،

عالی مرتبت ،

نمسکار

"مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس " میں ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت  ہے۔ میں صدر وِڈوڈو کو ان کی شاندار قیادت کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں ایک مبصر کے طور پر  تیمور لیستے کے وزیر اعظم عالی مرتبت "سِناناگزماؤ"  کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک امور پر بات چیت اور تعاون کے لیے لیڈروں کی زیر قیادت واحد میکانزم ہے۔ یہ ایشیاکا اہم اعتماد سازی کا  میکانزم بھی ہے۔ اور اس کی کامیابی کی کلید آسیان کی مرکزیت ہے۔

عالی مرتبت ، عالی جناب،

ہندوستان "انڈو پیسیفک پر آسیان آؤٹ لک" کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ہند بحرالکاہل کے لیے ہندوستان اور آسیان کے وژن میں ہم آہنگی ہے۔ یہ "انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو" کے نفاذ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر 'مشرقی ایشیا  چوٹی کانفرنس' کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ کواڈ کا مرکزی نقطہ آسیان ہے۔ کواڈ کا مثبت ایجنڈا آسیان کے مختلف میکانزم کے ساتھ مکمل ہوتا ہے۔

عالی مرتبت، عالی جناب،

موجودہ عالمی منظر نامہ چیلنجوں سے بھرے حالات اور غیر یقینی صورتحال کی زد میں ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور جغرافیائی سیاسی تنازعات ہم سب کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیرجہتی اور قوانین  پر مبنی بین الاقوامی نظام ضروری ہے۔بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو مضبوط بنانے کے لیے سب کا عزم اور مشترکہ کوششیں بھی ضروری ہیں۔ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔ مذاکرات اور سفارت کاری ہی حل کا واحد راستہ ہے۔

عالی مرتبت، عالی جناب،

میانمار میں ہندوستان کی پالیسی آسیان کےنقطہ نظر کو مدنظر رکھتی ہے۔ ساتھ ہی ، ایک پڑوسی ملک کے طور پر، سرحدوں پر امن اور سلامتی کو یقینی بنانا؛ اور ہندوستان-آسیان رابطہ کاری کو فروغ دینا بھی ہماری توجہ کا مرکز ہے۔ ہند-بحر الکاہل خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی ہم سب کے مفاد میں ہے۔

ایک ایسے  ہند-بحرالکاہل ، جہاں یو این سی ایل او ایس سمیت بین الاقوامی قانون تمام ممالک پر یکساں طور پرنافذ العمل  ہو۔ جہاں نیویگیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی ہو؛ اور جہاں ہر کسی کے فائدے کے لیے بلا روک ٹوک قانونی تجارت ہو۔ ہندوستان کا ماننا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے لیے ضابطہ اخلاق موثر اور یو این سی ایل او ایس کے مطابق ہو۔ مزید برآں، اسے ان ممالک کے مفادات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے، جو بات چیت میں براہ راست شامل نہیں ہیں۔

عالی مرتبت، عالی جناب،

موسمیاتی تبدیلی، سائبر سیکیورٹی، غذائی تحفظ ، صحت اور توانائی سے متعلق چیلنج خاص طور پرعالمی جنوب کو متاثر کر رہے ہیں۔ اپنی جی 20صدارت کے دوران، ہم عالمی جنوب سے متعلق ان اہم مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

عالی مرتبت، عالی جناب،

میں ایک بار پھر مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس کے عمل میں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں آئندہ والے صدر لاؤ پی ڈی آر کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اور میں ان کی صدارت کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

شکریہ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills

Media Coverage

Parliament on verge of history, says PM Modi, as it readies to take up women's bills
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to visit Karnataka on 15th April
April 14, 2026
PM to inaugurate Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya
Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math
PM to also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji

Prime Minister, Shri Narendra Modi will visit Karnataka on 15th April 2026. At around 11 AM, Prime Minister will inaugurate the Sri Guru Bhairavaikya Mandira at Sri Kshetra Adichunchanagiri in Mandya district. He will also address the gathering on the occasion.

During the visit, Prime Minister will also jointly release the book titled “Saundarya Lahari and Shiva Mahimna Stotram” along with former Prime Minister Shri H. D. Deve Gowda ji.

Sri Guru Bhairavaikya Mandira is a memorial dedicated to the revered seer, Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji, the 71st Pontiff of Sri Adichunchanagiri Mahasamsthana Math. Constructed in the traditional Dravidian architectural style, the Mandira stands as a tribute to the life and legacy of the late seer. The Mandira is envisioned not only as a place of reverence but also as a source of inspiration for future generations.

Sri Sri Sri Dr. Balagangadharanatha Mahaswamiji was widely respected for his lifelong commitment to social service, having established numerous educational institutions and healthcare facilities. He firmly believed that service to society is the highest form of worship, and his teachings transcended barriers of caste, creed, and region, inspiring millions.