وزیراعظم کی سنگاپور کے صدر سے ملاقات

Published By : Admin | September 5, 2024 | 15:00 IST

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے صدر عزت مآب جناب تھرمن شانموگرتنم  سے ملاقات کی۔

 

وزیر اعظم نے ہندوستان - سنگاپور شراکت کے لیے صدر تھرمن کی پرجوش حمایت کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو اجاگر کیا جو اعتماد، باہمی احترام اور تکمیل پر مبنی ہے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے  اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کی بلندی مشترکہ تعاون کے لیے آگے بڑھنے کا ایک مضبوط راستہ طے کرے گی۔ انہوں نے اس بارے میں خیالات کا اشتراک کیا کہ کس طرح ہندوستان اور سنگاپور نئے شعبوں جیسے جدید مینوفیکچرنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ اگلے سال صدر تھرمن کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power

Media Coverage

Ray Dalio: Why India is at a ‘Wonderful Arc’ in history—And the 5 forces redefining global power
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 دسمبر 2025
December 25, 2025

Vision in Action: PM Modi’s Leadership Fuels the Drive Towards a Viksit Bharat