وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں فیصلہ کن پیشرفت کے لیے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت کی ستائش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی جاری انسانی اور سفارتی کوششوں میں آگے کی جانب اٹھائے گئے ایک اہم قدم کا اشارہ دیتی ہے۔
وزیر اعظم نے ازسر نو تصدیق کی کہ بھارت ان تمام پہل قدمیوں کی حمایت کے لیے اپنی عہد بستگی کو لے کر ثابت قدم ہے جو اس خطے میں پائیدار اور مبنی بر انصاف امن کے قیام میں تعاون دیتی ہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:
’’ہم غزہ میں قیام امن کی کوششوں میں فیصلہ کن پیشرفت کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی کے اشارے آگے کی جانب اٹھائے گئے ایک اہم قدم کے طور پر نمایاں ہیں۔
بھارت پائیدار اور مبنی بر انصاف امن کے لیے تمام تر کوششوں کی مضبوطی کے ساتھ حمایت کرتا رہے گا۔
@realDonaldTrump
@POTUS‘‘
We welcome President Trump’s leadership as peace efforts in Gaza make decisive progress. Indications of the release of hostages mark a significant step forward.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 4, 2025
India will continue to strongly support all efforts towards a durable and just peace.@realDonaldTrump @POTUS


