وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیر مقدم کیا ۔ جناب نریندرمودی نے ہندوستانی خلاباز دستہ کے کپتان شبھانشو شکلا کو نیک خواہشات بھی پیش کیے، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بننے کی راہ پر روانہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا:
‘‘ہم ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔
ہندوستانی خلاباز دستہ کے کپتان شبھانشو شکلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بننے کی راہ پرروانہ ہوئے ہیں۔ 1.4 ارب ہندوستانیوں کی خواہشات ، امیدیں اور آرزوئیں ان کے ساتھ ہیں ۔
ان کی اور دیگر خلابازوں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات! ’’
We welcome the successful launch of the Space Mission carrying astronauts from India, Hungary, Poland and the US.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 25, 2025
The Indian Astronaut, Group Captain Shubhanshu Shukla is on the way to become the first Indian to go to International Space Station. He carries with him the wishes,…


