وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کا استقبال کیا  جو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔

جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ بھارت اور فن لینڈ کے درمیان  باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

صدر اسٹب نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر  ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ بھارت کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ لیڈرشپ کے دیگر اراکین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ تجارت کے شعبے سمیت فن لینڈ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

فن لینڈ کے صدر کی ایکس پوسٹ کے ردعمل میں، جناب مودی نے کہا؛

’’صدر الیگزینڈر اسٹب، بھارت میں آپ کا خیرمقدم ہے۔ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، آپ کا دورہ بھارت – فن لینڈ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ میں آئندہ روز آپ سے ملاقات اور رائسینا ڈائیلاگ 2026 میں آپ کے کلیدی خطاب کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔

@alexstubb ‘‘

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India develops first indigenous expendable turbo jet engine in 350 kg thrust class

Media Coverage

India develops first indigenous expendable turbo jet engine in 350 kg thrust class
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،27 جولائی 2026
July 27, 2026

Viksit Bharat in Motion: Indigenous Warships, Deepwater Energy, Transparent Exams & Cultural Revival