اے آئی کے معاملے میں دنیا بھارت کے بارے میں پُرامید ہے: وزیراعظم

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے آج مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیا نڈیلا کے ساتھ ایک نتیجہ خیز گفتگو کے بعد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بھارت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بھارت میں مائیکروسافٹ کی جانب سے ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا، جس سے یہ بات مضبوط ہوتی ہے کہ بھارت جدت اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک قابلِ اعتماد مرکز کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے۔

جناب ستیا نڈیلا کی پوسٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا:"اے آئی کی بات ہو تو دنیا بھارت کے بارے میں پُرامید ہے!

جناب ستیا نڈیلا کے ساتھ بہت ہی مفید گفتگو ہوئی۔ خوشی ہے کہ مائیکروسافٹ ایشیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری بھارت میں کرنے جا رہا ہے۔

بھارت کا نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدت لائے گا اور ایک بہتر دنیا کے لیے اے آئی کی طاقت کو استعمال کرے گا۔"

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt

Media Coverage

99.92% villages in India covered with banking outlets within 5 km radius: Govt
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،31 مارچ 2026
March 31, 2026

 Building a Resilient Bharat: Record Progress in Banking, Infrastructure, EVs, and Conservation Under PM Modi