وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی صحت ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم گھیبرے یسس کا ہندوستان آمد پر خیر مقدم کیا ہے۔جناب مودی نے ڈاکٹر ٹیڈروس کے لئے تلسی بھائی کا نام استعمال کیا۔ یہ نام وزیراعظم نے اپنے آخری دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کو دیا تھا۔
ڈاکٹر ٹیڈروس گجرات کے گاندھی نگر میں 17سے 18 اگست 2023 تک
منعقد ہونے والی روایتی ادویات سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے عالمی سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔
آیوش کی وزارت کے سلسلے وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا :
‘‘ میرے اچھے دوست تلسی بھائی نوراتری کے لئے پوری طرح تیار ہیں ! ہندوستان آمد پرخوش آمدید @DrTedros!”
My good friend Tulsi Bhai is clearly well prepared for Navratri! Welcome to India, @DrTedros! https://t.co/NSOSe32ElW
— Narendra Modi (@narendramodi) August 16, 2023