وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے علاقائی زبانوں میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کو دستیاب کرانے کے بارے میں چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے خیال کی  ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا:

’’حال ہی میں ایک تقریب میں عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو علاقائی زبانوں میں دستیاب کرانے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت پر بات کی۔انہوں نے اس کے لئے تکنیک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا۔یہ ایک قابل ستائش خیال ہے، جو بہت سے لوگوں ، خاص طور سے نوجوانوں کی مدد کرے گا۔‘‘

وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں مزید کہا:

’’ہندوستان میں کئی زبانیں ہیں، جو ہماری ثقافتی      زندگی میں اضافہ کرتی ہے۔مرکزی سرکار ہندوستانی زبانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد کوششیں کررہی ہے، جس میں انجینئرنگ اور طب جیسے مضامین کو اپنی مادری زبان میں پڑھنے کا متبادل شامل ہے۔‘‘

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM-KISAN crosses ₹4.27 lakh crore disbursal, over 9.35 crore farmers benefit

Media Coverage

PM-KISAN crosses ₹4.27 lakh crore disbursal, over 9.35 crore farmers benefit
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،25 مارچ 2026
March 25, 2026

PM Modi’s Blueprint for a Stronger India: Empowerment, Infrastructure & Economic Resilience in Action