حکومت ان سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو یا ہے: پی ایم
زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی: پی ایم
وزیراعظم نے اس زبردست سانحے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے مکمل حکومتی طریقۂ کار پر زور دیا ہے
وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ اس حادثے کے بارے میں تیزی سے تحقیقات کرائی جائیں اور قصوروار پائے جانے والے لوگوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریلیف اور بچاؤ کے ساتھ ریلویز پٹریوں کی تیزی سے بحالی پر بھی کام کر رہا ہے
وزیراعظم نے اڈیشہ سرکار، مقامی انتظامیہ اور مقامی عوام ، خصوصاً نوجوانوں کی اس بات کے لئے تعریف کی ہے کہ انہوں نے راحت اور بچاؤ کے کام فوراً شروع کر دیئے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کا دورہ کر کے بالاسور میں ٹرین کے المناک حادثے کے بعد وہاں جاری بچاؤ اور راحت کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم ریل حادثے کے مقام پر گئے اور اسپتال جا کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ  ان ٹرینوں میں سفر کر رہے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس زبردست حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جانوں کے اتلاف پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ حادثے کی مناسب اور تیز چھان بین کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور   قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف تیزی سے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اڈیشہ سرکار ، مقامی انتظامیہ اور مقامی افراد خصوصاً نوجوانوں کی تعریف کی، جنہوں نے وہاں جاری کاموں میں  رات بھر مدد کی۔ انہوں نے مقامی شہریوں کی کوششوں کو سراہا، جو زخمیوں کی مدد کے لئے خون کا عطیہ دینے بھاری تعدا د میں سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز بچاؤ اور راحت کے کاموں کے ساتھ ساتھ  پٹریوں کی فوری بحالی کے لئے سرگرم ہے۔ مقامی حکام آفات میں راحت فراہم کرنے والی فورسیز کے عملے اور ریلوے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حادثے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے حکومت کے جامع اور مربوط طریقۂ کار پر زور دیا۔  

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
PM Modi At SRCC:

Media Coverage

PM Modi At SRCC: "Those Who Pushed India Into 'Fragile 5' Can't Digest 7.8%"
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister shares moments from his metro journey to and from the SRCC programme
September 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today shared glimpses of his metro journey while traveling to and from the SRCC programme.

In a post on X, the Prime Minister shared:

"Metro moments…

On the way to the SRCC programme and back."