وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمارے بہادر فضائی جنگجوؤں اور سپاہیوں سے ملاقات کے لیے آج اے ایف ایس آدم پور کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ”ان بہادر فضائی جنگجوؤں اور سپاہیوں کے ساتھ وقت گزارنا ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا جو اپنی ہمت، عزم اور بے خوفی کی مثال پیش کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیاہے؛
’’آج صبح سویرے، میں اے ایف ایس آدم پور گیا اور اپنے بہادر فضائی جنگجوؤں اور سپاہیوں سے ملاقات کی۔ ان لوگوں کے ساتھ رہنا ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا جو اپنی ہمت، عزم اور بے خوفی کی مثال پیش کرتے ہیں اور ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ بھارت ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا ہر اس کام کے لیے شکر گزار ہے جو وہ ہماری قوم کے لیے کرتے ہیں۔‘‘


Earlier this morning, I went to AFS Adampur and met our brave air warriors and soldiers. It was a very special experience to be with those who epitomise courage, determination and fearlessness. India is eternally grateful to our armed forces for everything they do for our nation. pic.twitter.com/RYwfBfTrV2
— Narendra Modi (@narendramodi) May 13, 2025


