وزیر اعظم 19 فروری کو اترپردیش کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | February 17, 2024 | 20:59 IST
وزیر اعظم شری کالکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم، اترپردیش عالمی سرمایہ کاری سربراہ ملاقات 2023 کی چوتھی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے دوران پورے اترپردیش میں 10 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے 14000 پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 فروری 2024 کو اترپریش کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم صبح تقریباً 10:30 بجے ضلع سمبھل میں شری کالکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم شری کالکی دھام مندر کے ماڈل کی رونمائی بھی کریں گے اور اس موقع پر  مجمع سے خطاب کریں گے ۔ شری کالکی دھام، شری کالکی دھام نرمان ٹرسٹ کے ذریعہ تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے چیئرمین آچاریہ پرامود کرشنم ہیں۔ اس پروگرام میں دیگر معززین کے علاوہ متعدد سنت اور مذہبی قائدین بھی شرکت کریں گے۔

دوپہر تقریباً 1:45 بجے، وزیر اعظم فروری 2023 میں منعقدہ اترپردیش عالمی سرمایہ کاری سربراہ ملاقات 2023 (یو پی جی آئی ایس 2023) کے دوران موصول ہوئیں سرمایہ کاری تجاویز کے لیے چوتھی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے دوران 10 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کے 14000 پروجیکٹوں کا پورے اترپردیش میں آغاز کریں گے۔ وہ شعبے جن میں یہ پروجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں ان میں مینوفیکچرنگ، قابل احیاء توانائی، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، خوراک ڈبہ بندی، ہاؤسنگ اور زمین جائیداد، میزبانی اور تفریح، تعلیم، وغیرہ جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس پروگرام میں نامور صنعت کاروں، سرکردہ عالمی اور بھارتی کمپنیوں کے نمائندوں، سفارتکاروں،  ہائی کمشنر حضرات اور دیگر مہمانان ذی وقار سمیت تقریبا ً 5000 شرکاء شرکت کریں گے ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles

Media Coverage

Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister thanks President Emmanuel Macron for Holi greetings
March 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today thanked the President of the French Republic, H.E. Emmanuel Macron, for his Holi greetings.

Responding to the X post of French President about Holi Greetings, Shri Modi posted on X;

“बहुत-बहुत धन्यवाद, मेरे मित्र!

होली के पावन अवसर पर आपको और फ्रांस के लोगों को ढेर सारी खुशियां और समृद्धि की हार्दिक शुभकामनाएं।”