وزیراعظم سلطان پور ضلع میں ایکسپریس وے پر تعمیر 3.2 کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر ہوا بازی کے فن کا معائنہ بھی کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 16  نومبر  2021  کو  اتر پردیش کا دورہ کریں گے اور تقریبا   دن  کے ڈیڑ ھ بجے  سلطان پور ضلع کے کروال کھیڑی  میں پوروانچل ایکسپریس وے  کا افتتاح بھی کریں گے۔

افتتاح کے بعد ، وزیراعظم سلطان پور ضلع میں ایکسپریس وے  پر تعمیر  3.2  کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر  ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ ہوا بازی کے مظاہرہ  فن سے لطف اندوز بھی ہوں گے، جس کا مقصد  ہنگامی حالات میں ہوائی فوج کے لڑاکا طیاروں کے اُڑان بھرنے اور  اترنے  کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

پوروانچل ایکسپریس وے 341  کلو میٹر طویل ہے۔ یہ  لکھنؤ سلطان  پور روڈ پر واقع  گاؤں  چود سرائے  ضلع لکھنؤ  سے شروع ہو کر یوپی  بہار سرحد سے 18  کلو میٹر مشرق میں  قومی شاہراہ نمبر  31  پر واقع  گاؤں حیدریہ پر  ختم ہوتی ہے۔ یہ ایکسپریس وے   6 لین والی ہے، جسے مستقبل میں  8  لین بھی کیا جاسکتا ہے۔ پور وانچل ایکسپریس وے، جس کی تعمیر پر  تقریبات 22500 کروڑ  روپے کی لاگت آئی ہے،  اتر پردیش کے مشرقی حصے بالخصوص  لکھنو، بارہ بنکی، امیٹھی، ایودھیا، سلطان پور، امبیڈ نگر، اعظم گڑھ، مؤ اور  غازی پور کے اضلاع میں اقتصادی  ترقی کو  رفتار دے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India car sales to hit 4.7 million in FY26 despite bumps

Media Coverage

India car sales to hit 4.7 million in FY26 despite bumps
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،16 مارچ 2026
March 16, 2026

Thoughtful Strength: Balancing Security, Growth, and Autonomy Under PM Modi's Leadership