یہ پروجیکٹس خطے کے غیر استعمال شدہ ہائیڈرو پاور وسائل کو بروئے کار لانے پر وزیر اعظم کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتے ہیں
وزیر اعظم رینوکاجی ڈیم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس پروجیکٹ کو باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کی وزیر اعظم کی تصوریت کے تحت چھ ریاستوں کے قریبی تال میل سے یقینی بنایا گیا ہے
یہ پروجیکٹ دہلی میں پانی کی سپلائی میں خاطر خواہ اضافہ کرکے اس شہر کے لیے زبردست طور پر مفید ثابت ہوگا
وزیر اعظم لوہری مرحلہ 1 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور دھولاسدھ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم ساورا۔کڈو ہائیڈروپاور پروجیکٹ کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم ہماچل پردیش عالمی سرمایہ کاری میٹنگ کی دوسری تقریب سنگ بنیاد کی صدارت کریں گے
توقع ہے کہ یہ میٹنگ تقریباً 28000 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹوں کے آغاز کے ذریعہ خطے میں سرمایہ کاری کو تقویت بہم پہنچائے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر 2021 کو منڈی، ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم دوپہر 12 بجے کے آس پاس تقریباً 11000 کروڑروپئے کے  بقدر کے ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس تقریب سے قبل، موصوف صبح 11:30 بجے ہماچل پردیش عالمی سرمایہ کاری میٹنگ کی دوسری تقریب سنگ بنیاد کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم ملک میں موجود وسائل کے غیر استعمال شدہ مضمرات کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر مسلسل توجہ دیتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات میں سے ایک ہمالیائی خطے میں موجود ہائیڈرو پاور مضمرات کو بہتر طور پر بروئے کار لانا ہے۔  اس دورے کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ جن پروجیکٹوں کا آغاز کیا جائے گا اور جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، وہ اس سمت میں اٹھائے گئے قدم کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم مودی رینوکاجی ڈیم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً تین دہائیوں سے زیر التوا ، اس پروجیکٹ کو باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کی وزیر اعظم کی تصوریت کے ذریعہ اس وقت ممکن بنایا گیا ہے، جب اس پروجیکٹ کو حقیقی شکل دینے کے لیے مرکز کے ذریعہ چھ ریاستوں یعنی ہماچل پردیش، اترپردیش، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور دہلی کو ایک اسٹیج پر لایا گیا۔40 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ تقریباً 7000 کروڑ روپئے کے بقدر کی لاگت سے تیار کیا جائے گا ۔ یہ پروجیکٹ دہلی کے لیے زبردست طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا، اور دہلی کو سالانہ تقریباً 500 ملین کیوبک میٹر پانی حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم لوہری مرحلہ 1 ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 210 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ 1800 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں سالانہ 750 ملین یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔ جدید اور قابل اعتماد گرڈ سپورٹ نظام آس پاس کی ریاستوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم دھولا سدھ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ ہمیرپور ضلع کا اولین ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ہوگا۔ 66 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ 680 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں سالانہ 300 ملین یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی۔

وزیر اعظم ساورا-کڈو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ 111 ایم ڈبلیو صلاحیت کا حامل یہ پروجیکٹ تقریباً 2080 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے سالانہ 380 ملین یونٹ سے زائد کے بقدر بجلی پیدا ہوگی، اور ریاست کو سالانہ 120 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر آمدنی حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم ہماچل پردیش عالمی سرمایہ کاری میٹنگ کی دوسری تقریب سنگ بنیاد کی صدارت بھی کریں گے۔ توقع کی جاتی ہےکہ اس میٹنگ سے تقریباً 28000 کروڑ روپئے کےبقدر کے پروجیکٹوں کے آغاز کے ذریعہ خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views

Media Coverage

Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam
April 21, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. Shri Modi also wished speedy recovery for those injured in the mishap.

The Prime Minister announced an ex-gratia from PMNRF of Rs. 2 lakh to the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 for those injured.

The Prime Minister posted on X:

“Saddened to hear about the loss of lives due to the mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. My deepest condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest: PM @narendramodi"

"The Prime Minister has announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000." 

"തൃശൂരിലെ പടക്ക നിർമാണശാലയിലുണ്ടായ അപകടത്തിൽ നിരവധി ജീവനുകൾ പൊലിഞ്ഞ വാർത്തയറിഞ്ഞതിൽ ദുഃഖമുണ്ട്. പ്രിയപ്പെട്ടവരെ നഷ്ടപ്പെട്ടവരുടെ വേദനയിൽ പങ്കുചേരുന്നു. പരിക്കേറ്റവർ എത്രയും വേഗം സുഖം പ്രാപിക്കട്ടെ: പ്രധാനമന്ത്രി

@narendramodi."

"മരിച്ച ഓരോ വ്യക്തിയുടെയും കുടുംബത്തിന് പ്രധാനമന്ത്രിയുടെ ദേശീയ ദുരിതാശ്വാസ നിധിയിൽ (PMNRF) നിന്ന് 2 ലക്ഷം രൂപ ധനസഹായം നൽകുമെന്ന് പ്രധാനമന്ത്രി അറിയിച്ചു. പരിക്കേറ്റവർക്ക് 50,000 രൂപ വീതം നൽകും."