وزیر اعظم 30 اگست کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | August 29, 2024 | 16:47 IST
وزیر اعظم پال گھر میں تقریباً 76000 کروڑ روپے کے وادھون پورٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وادھون ہندوستان کی گہرے پانی کی سب سے بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی
یہ بندرگاہ ہندوستان کے سمندری کنکٹی وٹی کو بڑھا ئے گی اور عالمی تجارتی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی
وزیر اعظم تقریباً 1560 کروڑ روپے کی مالیت کے 218 فشریز پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
ویسل کمیونی کیشن اینڈ سپورٹ سسٹم کے قومی اجراء کے تحت 13 ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ماہی گیری کے مشینی اور موٹرائزڈ جہازوں پر ایک لاکھ ٹرانسپونڈر لگائے جائیں گے
وزیر اعظم ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ 2024 سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 اگست، 2024 کو مہاراشٹر میں ممبئی اور پال گھر کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2024 سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 1:30 بجے، وزیر اعظم سڈکو گراؤنڈ، پال گھر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم ممبئی میں

وزیر اعظم گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2024  کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جی ایف ایف کا اہتمام پیمنٹس کونسل آف انڈیا، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا اور فنٹیک کنورجنس کونسل مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ اس میں  پالیسی ساز، ریگولیٹرز، سینئر بینکرز، انڈسٹری کے کپتان، اور ماہرین تعلیم سمیت ہندوستان اور دیگر مختلف ممالک کے تقریباً 800 مقررین کانفرنس  کے 350 سے زیادہ اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ یہ فنٹیک کے منظر نامے  کی جدید ترین  اختراعات کو بھی پیش کرے گا۔ جی ایف ایف   2024 میں 20 سے زیادہ سوچی سمجھی قیادت کی رپورٹس اور وائٹ پیپرز لانچ کیے جائیں گے، جو بصیرت اور صنعت کی گہرائی سے متعلق معلومات پیش کرتے ہیں۔

پال گھر میں وزیراعظم

وزیر اعظم 30 اگست 2024 کو وادھون بندرگاہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔  اس  پروجیکٹ کی کُل لاگت  تقریبا  76000 کروڑ  روپے   ہوگی ۔ اس کا مقصد ایک عالمی معیار کا میری ٹائم گیٹ وے قائم کرنا ہے، جو بڑے کنٹینر جہازوں کو لنگر انداز کرنے، گہری  گودی  کی فراہمی ، اور بہت بڑے کارگو جہازوں کو لنگر انداز  کئے جانے کی  صلاحیت  کے ساتھ ملک کی تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔

پال گھر ضلع کے دہانو شہر کے قریب واقع وادھون بندرگاہ ہندوستان کی سب سے بڑی گہرے پانی کی بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کو براہ راست کنکٹی وٹی  فراہم کرے گی، جس سے ٹرانزٹ کے اوقات اور اخراجات کم ہوں گے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سے لیس بندرگاہ میں گہری برتھ، کارگو ہینڈلنگ کی مؤ ثر سہولیات اور جدید بندرگاہ کے انتظام کے نظام موجود ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس بندرگاہ سے روزگار کے اہم مواقع پیدا ہوں گے، مقامی کاروبار کو تحریک ملے گی اور خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی میں تعاون  ہو گا۔ وادھون پورٹ پروجیکٹ میں پائیدار ترقی کے طریقوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور سخت ماحولیاتی معیارات کی پابندی پر توجہ دی گئی ہے۔ ایک بار کام  شروع ہونے کے بعد، یہ بندرگاہ ہندوستان کے سمندری کنکٹی وٹی کو بڑھا ئے گی اور عالمی تجارتی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی۔

وزیر اعظم تقریباً 1560 کروڑ روپے کی مالیت کے 218  ماہی گیری کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کا مقصد ملک بھر میں اس شعبے کے بنیادی ڈھانچے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ان اقدامات سے ماہی پروری کے شعبے میں پانچ لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔

وزیر اعظم تقریباً 360 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل رول آؤٹ آف ویسل کمیونی کیشن اینڈ سپورٹ سسٹم کا آغاز کریں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت 13 ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مشینی اور موٹرائزڈ ماہی گیری کے جہازوں پر مرحلہ وار ایک لاکھ ٹرانسپونڈر نصب کیے جائیں گے۔ بحری مواصلاتی اور معاونت کا نظام اسرو کی طرف سے تیار کردہ دیسی ٹیکنالوجی ہے، جو ماہی گیروں کے سمندر میں ہونے کے دوران دو طرفہ مواصلات کو قائم کرنے میں مدد کرے گی اور بچاؤ کے کاموں میں بھی مدد کرے گی اور ساتھ ہی ہمارے ماہی گیروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

وزیر اعظم کے ذریعہ افتتاح کیے جانے والے دیگر اقدامات میں ماہی گیری کی  بندرگاہوں اور انٹیگریٹڈ ایکواپارکس کی ترقی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا جیسے ریسرکلولیٹری  ایکواکلچر سسٹم  اینڈ  بائیو فلاک شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ متعدد ریاستوں میں نافز کیے جائیں گے اور مچھلی کی پیداوار کو بڑھانے، ماہی گیری کے بعد کے انتظام کو بہتر بنانے اور ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ لاکھوں لوگوں کے لیے پائیدار روزی روٹی پیدا کرنے کے لیے اہم بنیادی ڈھانچہ اور اعلیٰ معیار کی معلومات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جن میں ماہی گیری کی  بندرگاہوں کی ترقی، اپ گریڈیشن اور جدید کاری، فش لینڈنگ سینٹرز اور فش مارکیٹس کی تعمیر شامل ہے۔ اس سے مچھلی اور سمندری غذا کے حصول  کے بعد کے انتظام کے لیے ضروری سہولیات اور حفظان صحت کی صورت حال کو بہتر بنائے جانے  کی امید  ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
IRCTC disables 3cr user IDs, flags 6cr; scales up AI-based kitchen monitoring

Media Coverage

IRCTC disables 3cr user IDs, flags 6cr; scales up AI-based kitchen monitoring
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds designation of Jai Prakash Narayan Bird Sanctuary as India's 100th Ramsar site
June 05, 2026

Prime Minister Shri Narendra Modi today expressed great happiness over India achieving a century of Ramsar sites, following the designation of the Jai Prakash Narayan Bird Sanctuary (Surha Tal) in Ballia, Uttar Pradesh, as the nation's 100th Ramsar site.

The Prime Minister noted that this wetland is exceptionally rich in avifaunal biodiversity, attracting numerous migratory and resident birds.
Shri Modi emphasized that this remarkable milestone clearly reflects India’s unwavering commitment to protecting its natural surroundings, particularly its vital wetlands.

The Prime Minister observed that over the years, efforts to conserve and rejuvenate wetlands have been significantly strengthened through greater community participation, science, innovation, and active awareness initiatives. He affirmed that these collective endeavours are instrumental in preserving biodiversity, securing ecological balance, and creating a greener future for coming generations.

The Prime Minister posted on X:

"A century as far as Ramsar sites are concerned!

Glad that the Jai Prakash Narayan Bird Sanctuary (Surha Tal) in Ballia, Uttar Pradesh has been designated as India’s 100th Ramsar site. This wetland is rich in avifaunal biodiversity, attracting several migratory and resident birds.

India’s unwavering commitment to protecting our natural surroundings and wetlands in particular is clearly reflected in this feat.

Over the years, efforts to conserve and rejuvenate wetlands have been strengthened through greater community participation, science, innovation and awareness initiatives. These endeavours are helping preserve biodiversity, secure ecological balance and create a greener future for coming generations."