وزیر اعظم شرڈی میں شری سائی بابا سمادھی مندرمیں درشن اور پوجا ارچنا کریں گے
وزیر اعظم مندر میں نئے درشن قطار کمپلیکس کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم نلوندے باندھ کا جل پوجن انجام دیں گے اور اس کے بائیں کنارے پرواقع نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے
وزیر اعظم 86 لاکھ سے زیادہ کسان مستفیدین کو فائدہ پہنچانے والی ’نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا‘ کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم مہاراشٹر میں تقریباً 7500 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے،قوم کو وقف کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے، جو پہلی مرتبہ گوا میں منعقد ہو رہے ہیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 اکتوبر 2023 کو مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم  دوپہرایک بجے کے قریب، احمد نگر ضلع کے شرڈی پہنچیں گے، جہاں وہ شری سائی بابا سمادھی مندر میں درشن اور پوجاارچنا کریں گے۔ وہ مندر میں نئے درشن قطار کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 2 بجے، وزیر اعظم نلوندے باندھ کا جل پوجن انجام دیں گے اور باندھ کے نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم شرڈی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ صحت، ریل، سڑک اور تیل اور گیس جیسے شعبوں میں تقریباً 7500 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کاافتتاح کریں گے ، قوم کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

شام تقریباً 06:30 بجے وزیر اعظم گوا پہنچیں گے، جہاں وہ 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم  مہاراشٹر میں

شرڈی میں نیا درشن قطار کمپلیکس،جس کا وزیر اعظم افتتاح کریں گے، ایک جدید ترین  عظیم عمارت ہے،جو عقیدت مندوں کے لیے انتظار کی ایک آرام دہ  جگہ فراہم کرنے کی غرض سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس عمارت میں کئی ویٹنگ ہال ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس  کمپلیکس میں  کلاک روم ، بیت الخلا، بکنگ کاؤنٹر، پرساد کاؤنٹراور معلوماتی مرکز وغیرہ  جیسی ایئر کنڈیشنڈ عوامی سہولتوں کاانتظام کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے اکتوبر2018 میں  اس نئے درشن قطار کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

وزیر اعظم نلوندے  باندھ کے بائیں کنارے پرواقع(85 کلومیٹرطویل )نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس  کی بدولت پائپ کے ذریعہ پینے کےپانی کی تقسیم کےنیٹ ورک میں سہولت فراہم کی جائے گی  ، جس سے 7 تحصیلوں (6 ضلع احمد نگرمیں اور 1 ضلع ناسک میں) کے 182 گاؤوں مستفید ہوں گے۔ نلوندے  باندھ کا تصور پہلی  مرتبہ سال 1970 میں  پیش کیا گیا تھا۔ اسے تقریباً 5177 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔

عوامی پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ’نمو شیتکاری مہاسنمان ندھی یوجنا‘            کا آغاز کریں گے۔ اس یوجنا  کی بدولت ،مہاراشٹر میں پردھان منتری کسان سمّان ندھی یوجنا کے 86 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو ہر سال 6000 روپے کی اضافی رقم فراہم کرکے فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم ،احمد نگر سول اسپتال میں آیوش اسپتال، کُردوواڑی-لاتور روڈ ریلوے سیکشن (186 کلومیٹرطویل) ؛ جلگاؤں سے بھوساول کو جوڑنے والی تیسری اور چوتھی ریلوے لائن (24.46 کلومیٹرطویل) کی بجلی کاری  ؛این ایچ-166 کے سانگلی سے بورگاؤں سیکشن (پیکیج-I) کو چار لین کا بنانے،انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے منماڈ ٹرمینل کے مقام  پر اضافی سہولتوں سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم احمد نگر سول اسپتال میں  حاملہ خواتین اور بچوں کے حفظان صحت  کے شعبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پروگرام کے دوران ،وزیر اعظم مستفیدین میں آیوشمان کارڈز اور سوامیتو کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم  گوا میں

وزیراعظم کی قیادت میں، ملک میں کھیلوں کے کلچر میں  زبردست تبدیلی آئی ہے۔حکومت کی مسلسل معاونت کے سبب،  بین الاقوامی سطح پر  کھلاڑیوں کی کارکردگی میں زبردست بہتری کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی  نشاندہی  کرنے کے مقصد سے قومی سطح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئےاور کھیلوں کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرنےکی غرض سے ،ملک میں قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم           26 اکتوبر 2023 کوگوا میں مرگاؤں کے مقام پر  پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ   ان کھیلوں میں  حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے خطاب  بھی کریں گے۔

قومی کھیل پہلی  مرتبہ گوا میں منعقد ہو رہے ہیں۔یہ کھیل 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک منعقد ہوں گے۔ ملک بھر کے 10,000 سے زائد ایتھلیٹس ، 28 مقامات پر کھیلوں کے 43 سے زیادہ زمروں میں حصہ لیں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166

Media Coverage

India's high-flying ambitions: How policy overhaul doubled nation's MRO footprint from 96 to 166
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
List of Outcomes: Prime Minister’s visit to the Netherlands
May 17, 2026

S.No.

Documents

Areas

1. Roadmap of India-Netherlands Strategic Partnership [2026-2030] Overarching Document
2.

Restitution of Chola Copper Plates

 

Culture
3. Memorandum of Understanding on Mobility and Migration between the Government of the Republic of India and the Government of the Netherlands Migration and Mobility

4.

 

MoU between TATA Electronics and ASML to support semiconductor Fab in Dholera Semiconductors
5. Memorandum of Understanding between the Ministry of Mines of the Republic of India and the Ministry of Foreign Affairs of the Kingdom of the Netherlands on cooperation in the field of Critical Minerals Critical Minerals
6. Letter of Intent between Ministry of Jal Shakti of the Republic of India and Ministry of Infrastructure and Water Management, the Netherlands for Technical Cooperation with regards to the Kalpasar Project, Gujarat Water
7. India-Netherlands Roadmap on the Development of Green Hydrogen Cooperation Renewable Energy
8. Establishment of a Joint Working Group under the renewed Memorandum of Understanding MoU on Co-operation in the Field of Renewable Energy
9. Joint Statement of Intent between NITI Aayog and the Netherlands for Collaboration on Projects for Energy Sector and Energy Transition
10. Establishment of Indo-Dutch Center of Excellence for Flowers in West Tripura Agriculture/Animal Husbandry
11. Establishment of Indo-Dutch Center of Excellence on Training in Dairy at the Center of Excellence for Animal Husbandry (CEAH), Bengaluru
12. Joint Declaration between Ministry of Fisheries, Animal Husbandry and Dairying, Government of India and the Ministry of Agriculture, Fisheries, Food Security and Nature of the Netherlands on Collaboration in Animal Husbandry and Dairying
13. Letter Of Intent between Indian Council of Medical Research (ICMR), Department of Health Research, Ministry of Health & Family Welfare, Government of India
and National Institute for Public Health and the Environment (RIVM) on Cooperation/Collaboration in Health
Health
14. Agreement between the Government of the Republic of India and the Government of the Kingdom of the Netherlands on Mutual Administrative Assistance in Customs Matters Customs
15. Memorandum of Understanding between the Government of the Republic of India and the Government of the Netherlands on cooperation in the field of Higher Education Education/Culture
16. Memorandum of Understanding on Academic Cooperation between Nalanda University, India and the University of Groningen, the Netherlands
17.

Memorandum of Understanding between Leiden University Libraries and Archaeological Survey of India