وزیر اعظم رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پر پانچ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
وندے بھارت ایکسپریس کو بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور، بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور، رانچی – پٹنہ، دھارواڑ-بنگلورو اور گوا (مڈگاؤں) – ممبئی کے درمیان متعارف کرایا جائے گا
گوا، بہار اور جھاکھنڈ کو پہلی بار وندے بھارت ٹرین کنیکٹیوٹی ملے گی
یہ ریل گاڑیاں مسافرین کو عالمی سطح کا تجربہ فراہم کرائیں گی اور سیاحتی شعبے کو تقویت بہم پہنچائیں گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 جون 2023 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔

صبح تقریباً 10:30 بجے وزیر اعظم رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے اور پانچ وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ پانچ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہیں: بھوپال (رانی کملاپتی)- اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ بھوپال (رانی کملاپتی)-جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ-بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس اور گوا(مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس۔

بھوپال  (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی مدھیہ پردیش کے دو اہم شہروں کے درمیان آسان اور تیز رفتار سفر کی سہولت فراہم کرائے گی اور خطے میں ثقافتی، سیاحتی اور مذہبی مقامات کی کنکٹیویٹی کو بہتر بنائے گی۔

بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس مہا کوشل ریجن (جبل پور) کو مدھیہ پردیش کے سنٹرل ریجن (بھوپال) سے جوڑے گی۔ اس کے علاوہ، بہتر کنکٹیویٹی سے اس خطے کے سیاحتی مقامات   بھی مستفید ہوں گے۔

رانچی-پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس جھارکھنڈ اور بہار کے لیے اولین وندے بھارت ہوگی۔ پٹنہ اور رانچی کے درمیان کنکٹیویٹی میں اضافہ کرتے ہوئے، یہ ریل گاڑی سیاحوں، طلبا اور کاروباری افراد کے لیے ایک وردان ثابت ہوگی۔

دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس کرناٹک کے اہم شہروں – دھارواڑ اور ہوبلی کو ریاستی راجدھانی بنگلورو سے مربوط کرے گی۔ یہ خطے میں سیاحوں، طلبا، صنعت کاروں، وغیرہ کو متعدد فوائد بہم پہنچائے گی۔

گوا (مڈگاؤں)- ممبئی وندے بھارت ایکسپریس گوا کی اولین وندے بھارت ایکسپریس ہوگی۔ یہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس اور گوا کے مڈگاؤں اسٹیشن کے درمیان دوڑے گی، ساتھ ہی گوا  اور مہاراشٹر دونوں ریاستوں میں سیاحت کو تقویت بہم پہنچائے گی۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
82 km in less than 1 hour: Delhi-Meerut Namo Bharat corridor set for full opening on Feb 22

Media Coverage

82 km in less than 1 hour: Delhi-Meerut Namo Bharat corridor set for full opening on Feb 22
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارن 22فروری 2026
February 22, 2026

From Hours to Minutes: PM Modi’s Vision Turns Namo Bharat into Atmanirbhar Chips, AI & Global Pride