وزیراعظم 10 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے

Published By : Admin | June 8, 2022 | 19:23 IST
وزیراعظم 3050 کروڑ روپے کی لاگت والے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے
یہ پروجیکٹ خطے میں پانی کی فراہمی اور زندگی کو آسان بنانے پر مرکوز ہیں
وزیراعظم نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نِرالی ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم بھوپال، احمد آباد میں آئی این -اسپیس کے ہیڈ کوارٹر کا بھی افتتاح کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 10 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح سوا دَس بجے وزیراعظم نوساری میں گجرات گورو ابھیان کے دوران متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دِن میں سوابارہ بجے کے آس پاس وزیراعظم نوساری میں اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد سہ پہر پونے چار بجے وہ بھوپال، احمد آباد میں انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سنٹر اِن-اسپیس کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نوساری میں:

وزیراعظم گجرات گورو ابھیان پروگرام میں حصہ لیں گے۔ پروگرام کے دوران وہ نوساری میں ایک قبائلی خطے کھدویل میں تقریباً 3050 کروڑ روپے کی لاگت والے متعدد ترقیاتی اقدامات کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں 7  پروجیکٹوں کا افتتاح، 12 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور 14 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے اس خطے میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ، کنکٹی ویٹی بڑھے گی اور زندگی میں آسانی آئے گی۔

وزیراعظم  تاپی، نوساری اور سورت اضلاع کے باشندوں کے لئے 961 کروڑ روپے کی لاگت والے 13 واٹر سپلائی پروجیکٹوں کی بھومی پوجن انجام دیں گے۔ وہ نوساری ضلع میں ایک میڈیکل کالج کا بھی بھومی پوجن کریں گے، جو 542 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور اس کے ذریعے خطے کے عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات حاصل ہوں گی۔

وزیراعظم مدھو بن ڈیم پر مبنی ایسٹول ریجنل واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، جو 586 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نل سے جل پروجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم کے ہاتھوں سے ہوگا، جس پر 163کروڑ روپے کی لاگت آ رہی ہے۔ اس پروجیکٹ سے  سورت، نوساری، ولساڑ  اور تاپی کے باشندوں کو صاف ستھرا اور وافر مقدار میں پانی ملے گا۔

وزیراعظم 85 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ویر پور ویارا سب اسٹیشن کا افتتاح کریں گے، جس سے تاپی ضلع کے باشندوں کو بجلی ملے گی۔ 20 کروڑ روپے کی لاگت اور 14 ایم ایل ڈی کی گنجائش والے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی افتتاح ہوگا، جس سے ولساڑ ضلع کے واپی شہر میں استعمال شدہ پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔ وزیراعظم نوساری میں سرکاری رہائشی کوارٹروں کا افتتاح کریں گے، جس پر 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ وہ  پپلا دیوی- جونر-چِچ وِہار- پیپل داہد- سڑک کی تعمیراور ڈانگ میں اسکولی عمارتوں کا بھی افتتاح کریں گے، جن پر 12-12 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعظم سورت، نوساری، ولساڑ اور تاپی اضلاع کے رہنے والوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے 549 کروڑ روپے کے 8 واٹر سپلائی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نوساری ضلع میں 33 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کھیرگام اور پپل کھیڈ کو جوڑنے والی چوڑیسڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ نوساری اور باردولی کے درمیان براستہ سوپا  چار قطاروں والی ایک اور سڑک  تقریباً 27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعظم بالترتیب تقریباً 28 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع پنچایت بھون کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اور ڈانگ میں رولر کریش بیریئر فراہم کرنے اور ٹھیک کرنے پر اور 10 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعظم اے ایم نائیک ہیلتھ کیئر کمپلیکس میں

وزیراعظم نوساری میں  اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکساور نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ وہ ہیلتھ کیئر کمپلیکس میں منعقدہ ایک عوامی تقریب میں شرکت بھی کریں گے جہاں وہ کھرل ایجوکیشن کمپلیکس کا عملی طور پر افتتاح کریں گے اور پھر خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم ان اسپیش ہیڈ کوارٹر میں

وزیر اعظم احمد آباد کے بوپال میں انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سینٹر (ان اسپیش) کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر خلا پر مبنی ایپلی کیشنز اور خدمات کے شعبے میں کام کرنے والی ان اسپیش اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے درمیان مفاہمت ناموں کے تبادلہ بھی ہوگا۔ خلائی شعبے میں پرائیویٹ اداروں کو فروغ دینے اور ان کو فعال کرنے سے خلائی شعبے کو بڑا فروغ ملے گا اور ہندوستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے امکانات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

ان اسپیس کے قیام کا اعلان جون 2020 میں کیا گیا تھا۔ یہ سرکاری اور نجی دونوں اداروں کی خلائی سرگرمیوں کے فروغ، حوصلہ افزائی اور انہیں منضبط رکھنے کے لئے خلائی محکمے میں ایک خود مختار اور واحد ونڈو نوڈل ایجنسی ہے۔ یہ نجی اداروں کے ذریعہ اسرو کی سہولیات کے استعمال میں بھی آسانی فراہم کرتا ہے۔

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India

Media Coverage

With HPV vaccine rollout, AIIMS oncologist says it’s the beginning of the end for cervical cancer in India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Jammu and Kashmir team on their first-ever Ranji Trophy victory
February 28, 2026

The Prime Minister has congratulated the Jammu and Kashmir team for their first-ever Ranji Trophy win.

The Prime Minister stated that this historic triumph reflects the remarkable grit, discipline, and passion of the team. Highlighting that it is a proud moment for the people of Jammu and Kashmir, he noted that the victory underscores the growing sporting passion and talent in the region.

The Prime Minister expressed hope that this feat will inspire many young athletes to dream big and play more.

The Prime Minister shared on X post;

"Congratulations to the Jammu and Kashmir team for their first ever Ranji Trophy win! This historic triumph reflects remarkable grit, discipline and passion of the team. It is a proud moment for the people of Jammu and Kashmir and it highlights the growing sporting passion and talent there. May this feat inspire many young athletes to dream big and play more."