Share
 
Comments
این ایم ایچ سی فخر کے ساتھ ہندوستان کےمالامال اور متنوع سمندری ورثے کی نمائش کرے گا
اپنی نوعیت کے ایک منفرد منصوبے، این ایم ایچ سی کو بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا
پروجیکٹ تقریباً 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 اکتوبر 2022 کو شام 5 بجے کے قریب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے  لوتھل میں واقع نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے سائٹ کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد اس موقع پر ان کا خطاب ہوگا۔

لوتھل ہڑپہ تہذیب کے نمایاں شہروں میں سے ایک تھا اور یہ قدیم ترین انسانوں کے بنائے ہوئے ڈاکیارڈ کی دریافت کے لیے جانا جاتا ہے۔ لوتھل میں میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس شہر کے تاریخی ورثے اور وراثت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موزوں ہے۔

لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی)  کو اپنی نوعیت کے ایک منفرد  پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ   ہندوستان کے مالامال  اور متنوع سمندری ورثے کو دکھایا جا سکے اور لوتھل کو عالمی سطح کے بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر ابھرنے میں بھی مدد ملے۔ اس منصوبے کے ذریعے سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے سے خطے کی اقتصادی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔

کمپلیکس، جس پر مارچ 2022 میں کام شروع ہوا تھا، تقریباً 3500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہڑپہ کے فن تعمیر اور طرز زندگی کو دوبارہ  پیش  کرنے کے لیے لوتھل منی تفریح جیسی کئی جدید اور منفرد خصوصیات ہوں گی۔ان میں  چار تھیم پارکس - میموریل تھیم پارک، میری ٹائم اور نیوی تھیم پارک، کلائمیٹ تھیم پارک اور ایڈونچر اینڈ ایموزمنٹ تھیم پارک؛ دنیا کا سب سے اونچا لائٹ ہاؤس میوزیم؛ ہڑپہ دور سے اب تک ہندوستان کے سمندری ورثے کو اجاگر کرنے والی چودہ گیلریاں ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متنوع سمندری ورثے کی نمائش کرنے والا  ساحلی ریاستوں کا پویلین وغیرہ شامل ہیں ۔

 

Explore More
لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن

Popular Speeches

لال قلعہ کی فصیل سے، 76ویں یوم آزادی کے موقع پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the

Media Coverage

Why 10-year-old Avika Rao thought 'Ajoba' PM Modi was the "coolest" person
...

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM praises float-on - float-off operation of Chennai Port
March 28, 2023
Share
 
Comments

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has praised float-on - float-off operation of Chennai Port which is a record and is being seen an achievement to celebrate how a ship has been transported to another country.

Replying to a tweet by Union Minister of State, Shri Shantanu Thakur, the Prime Minister tweeted :

"Great news for our ports and shipping sector."