اس پروگرام کا اہتمام مہامنا پنڈت مدن موہن مالویا کی پیدائش کی 162ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جائے گا
11 جلدوں کی پہلی سیریز جاری کی جائے گی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  ، 25 دسمبر 2023 کو مہامنا پنڈت مدن موہن مالویا کی پیدائش کی 162ویں سالگرہ کے موقع پر، وگیان بھون میں شام تقریباً ساڑھے چار بجے منعقد ہونے والے پروگرام  میں ’پنڈت مدن موہن مالویا کی جمع کردہ تخلیقات ‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجراء کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر مجمع سے  بھی خطاب کریں گے۔

امرت کال میں، وزیر اعظم کا یہ نظریہ رہا ہے کہ وہ اُن مجاہدین آزادی کو مناسب پہچان دیں جنہوں نے قوم کی خدمت میں بہت زیادہ تعاون دیا ہے۔ ’پنڈت مدن موہن مالویا کی جمع کردہ تخلیقات‘ اس سمت میں ایک کوشش ہے۔

11 جلدوں میں دو لسانی (انگریزی اور ہندی)  تخلیق، جو تقریباً 4000 صفحات پر مشتمل ہے، پنڈت مدن موہن مالویا کی تحاریر اور تقاریر کا مجموعہ ہے، جنہیں ملک کے کونے کونے سے جمع کیا گیا ہے۔ یہ جلدیں ان کے غیر مطبوعہ خطوط، مضامین اور تقاریر، یادداشتو؛ 1907 میں ان کے ذریعہ شروع ہونے والے ہندی ہفتہ واری 'ابھیودیہ' کے ادارتی مضامین؛ ان کے ذریعہ وقتاً فوقتاً لکھے گئے مضامین، پمفلٹ اور کتابچے؛ 1903 اور 1910 کے درمیان آگرہ اور اودھ کے متحدہ صوبوں کی قانون ساز کونسل میں دی گئی تمام تقاریر؛ رائل کمیشن کے سامنے دیے گئے بیانات؛ 1910 اور 1920 کے درمیان امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں بل پیش کرنے کے دوران دی گئی تقاریر؛ بنارس ہندو یونیورسٹی کے قیام سے پہلے اور بعد میں لکھے گئے خطوط، مضامین اور تقاریر؛ اور 1923 اور 1925 کے درمیان ان کی لکھی ہوئی ڈائری، پر مشتمل ہیں۔

پنڈت مدن موہن مالویا کے لکھے اور بولے گئے دستاویزات کی تحقیق اور تالیف کا کام مہامنا مالویا مشن نے شروع کیا تھا، یہ ادارہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویا کے نظریات اور اقدار کے فروغ کے لیے وقف ہے۔ نامور صحافی شری رام بہادر رائے کی قیادت میں مشن کی ایک کلی طور پر وقف ٹیم نے زبان اور متن کو تبدیل کیے بغیر پنڈت مدن موہن مالویا کے اصل ادب پر کام کیا ہے۔ ان کتابوں کی اشاعت وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت پبلی کیشنز ڈویژن نے کی ہے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کے نامور بانی پنڈت مدن موہن مالویا جدید ہندوستان کے معماروں میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہیں ایک ممتاز عالم اور مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں میں قومی شعور بیدار کرنے کے لیے بے پناہ کام کیا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
18% tariffs, boosts to exports, agriculture protected: How India benefits from trade deal with US? Explained

Media Coverage

18% tariffs, boosts to exports, agriculture protected: How India benefits from trade deal with US? Explained
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi congratulates Sanae Takaichi on her landmark victory in Japan’s House of Representatives elections
February 08, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has congratulated H.E. Sanae Takaichi on her landmark victory in the elections to the House of Representatives of Japan.

The Prime Minister said that the Special Strategic and Global Partnership between India and Japan plays a vital role in enhancing global peace, stability and prosperity.

The Prime Minister expressed confidence that under H.E. Takaichi’s able leadership, the India-Japan friendship will continue to reach greater heights.

The Prime Minister wrote on X;

“Congratulations Sanae Takaichi on your landmark victory in the elections to the House of Representatives!

Our Special Strategic and Global Partnership plays a vital role in enhancing global peace, stability and prosperity.

I am confident that under your able leadership, we will continue to take the India-Japan friendship to greater heights.

@takaichi_sanae”