وزیر اعظم ایم ایس ایم ای شعبہ کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم ’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے ‘(آر اے ایم پی) کی اسکیم، ’پہلی بار برآمد کرنے والوں کی صلاحیت سازی (سی بی ایف ٹی ای) کی اسکیم اور ’وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام‘ (پی ایم ای جی پی) کی نئی خصوصیات کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم پی ایم ای جی پی سے استفادہ کرنے والوں کو ڈیجیٹل طریقے سے امداد منتقل کریں گے
وزیر اعظم ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون، 2022 کے نتائج کا اعلان کریں گے اور ایم ایس ایم ای قومی ایوارڈ، 2022 بھی تقسیم کریں گے

نئی دہلی۔ 28 جون     وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 جون 2022 کو صبح تقریباً 10:30 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’اُدیمی بھارت‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام  کے دوران، وزیر اعظم ایم ایس ایم ای کی  کارکردگی  بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے (آر اے ایم پی) کی اسکیم، 'پہلی بار ایم ایس ایم برآمد کرنے والوں کی صلاحیت سازی‘ (سی بی ایف ٹی ای) کی اسکیم اور 'وزیر اعظم کےروزگار پیدا کرنے کے پروگرام‘ (پی ایم ای جی پی) کی نئی خصوصیات کا آغاز کریں گے۔  وزیر اعظم 2022-23 کے لیے پی ایم ای جی پی سے استفادہ کرنے والوں کو ڈیجیٹل طور پر امداد بھی منتقل کریں گے۔ ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون، 2022 کے نتائج کا اعلان کریں گے؛ ایم ایس ایم ای قومی ایوارڈ ، 2022 تقسیم کریں گے؛ اور سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) فنڈ میں 75 ایم ایس ایم ای کو ڈیجیٹل ایکویٹی سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔

’ادیمی بھارت‘ ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے کے لیے پہلے دن سے ہی حکومت کی مسلسل عزم کا عکاس ہے۔ حکومت نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو ضروری اور بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً متعدد اقدامات جیسے مدرا یوجنا، ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم، روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی) وغیرہ شروع کیے ہیں ، جن  سے ملک بھر میں کروڑوں لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں مدد ملی ہے۔

وزیر اعظم تقریباً 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے ’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے (آر اے ایم پی) کی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد موجودہ ایم ایس ایم ای اسکیموں کے اثر میں اضافے کے ساتھ ریاستوں میں ایم ایس ایم ای کی عمل آوری کی صلاحیت اور کوریج کو بڑھانا ہے۔ یہ ایم ایس ایم ای کو مسابقتی اور خود کفیل بنانے کے لیے اختراع کو فروغ دے کر، آئیڈیا کی حوصلہ افزائی، نئے کاروبار اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ ، معیار  نیز  طریقوں اور عمل کو بہتر بنا کر، مارکیٹ تک رسائی بڑھا کر، تکنیکی آلات اور صنعت 4.0 کی تعیناتی کے ذریعہ خود انحصار ہندوستان کی مہم کی تکمیل کرے گا۔

وزیر اعظم ’پہلی بار ایم ایس ایم برآمد کرنے والوں کی صلاحیت سازی‘ (سی بی ایف ٹی ای) کی اسکیم کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ایم ایس ایم ای  کو عالمی مارکیٹ کے لیے بین الاقوامی معیار کی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس سے عالمی ویلیو چین میں ہندوستانی ایم ایس ایم ای کی شرکت میں اضافہ ہوگا اور انہیں اپنی برآمدی صلاحیت کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم ’وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کی نئی خصوصیات کا بھی آغاز کریں گے۔ ان میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت میں 50 لاکھ روپے (25 لاکھ روپے سے) اور سروس سیکٹر میں 20 لاکھ روپے (10 لاکھ روپے سے) اور خواہش مند اضلاع کے درخواست دہندگان اور ٹرانس جینڈرز کو زیادہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے خصوصی زمرے کے درخواست دہندگان میں شامل کرنا ہے۔  نیز، بینک کاری، تکنیکی اور مارکیٹنگ کے ماہرین کی شمولیت کے ذریعہ درخواست دہندگان/انٹرپرینیور کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون، 2022 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ 10 مارچ 2022 کو شروع ہونے والی اس ہیکاتھون کا مقصد افراد کی غیر مستعمل تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا، جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو اپنانا اور ایم ایس ایم ای میں اختراعات کو فروغ دینا ہے۔ منتخب نوخیز آئیڈیا کو فی منظور شدہ آئیڈیا 15 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ۔

وزیر اعظم ایم ایس ایم ای قومی ایوارڈ 2022 بھی تقسیم کریں گے۔ یہ ایوارڈ ہندوستان کے متحرک ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی اور انشو و نما میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ایم ایس ایم ای، ریاستوں، مرکز زیر انتظام خطے ، خواہش مند اضلاع اور بینکوں کے تعاون کے اعتراف  میں دیا جاتا ہے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In

Media Coverage

From 17,000 Violent Incidents To Bastar Olympics: How PM Modi Got The Maoists To Turn In
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Shri Narendra Modi receives a telephone call from the Amir of Qatar
June 23, 2026
Qatar Amir expresses condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident in Qatar.
PM thanks him and conveys appreciation for prompt medical help to the injured.
The two leaders reaffirm their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens.
PM conveys appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts in West Asia.
The two leaders reaffirm their commitment to expand bilateral cooperation.

Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Amir of the State of Qatar, H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al-Thani.

Qatar Amir expressed condolences over the loss of lives of Indian nationals in an accident at Ras Laffan Industrial City in Qatar on June 21 and conveyed wishes for speedy recovery of those injured.

PM thanked him for his words of sympathy towards affected families and conveyed appreciation for providing prompt medical help to the injured.

The two leaders reaffirmed their commitment to ensure the wellbeing and safety of their citizens and reiterated their support and solidarity with each other.

While discussing the situation in West Asia, PM conveyed appreciation for Qatar’s positive contribution in the peace efforts and expressed hope that they would lead to lasting peace and stability in the region.

The two leaders also reaffirmed their commitment to expand bilateral cooperation in all areas.

They agreed to remain in close touch.