وزیر اعظم ’سپوشت گرام پنچایت ابھیان‘ کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 دسمبر 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں تقریباً 12 بجے دوپہر کو بھارت کے مستقبل کی بنیاد کے طور پر بچوں کو اعزاز دینے والے ملک گیر جشن ویر بال دیوس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

 

وزیر اعظم ’سپوشت گرام پنچایت ابھیان‘ کا آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد غذائیت سے متعلق خدمات کے نفاذ کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی فعال شرکت کو یقینی بنا کر غذائیت کے نتائج اور بہبود کو بہتر بنانا ہے۔

 

نوجوان ذہنوں کو مشغول کرنے، اس دن کی اہمیت کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے اور ملک کے تئیں ہمت اور لگن کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں مختلف اقدامات بھی کئے  جائیں گے۔ مائی گواور مائی بھارت پورٹلز کے ذریعے آن لائن مقابلوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گاجس میں انٹرایکٹو کوئززبھی شامل ہیں۔ اسکولوں، بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں اور آنگن واڑی مراکز میں دلچسپ سرگرمیاں جیسے کہانی سنانے، تخلیقی تحریر، پوسٹر سازی وغیرہ کا آغاز کیا جائے گا۔

 

پروگرام کے دوران پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) کے ایوارڈ یافتگان بھی موجود ہوں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India’s maternal mortality drops nearly 80% since 1990: Global study

Media Coverage

India’s maternal mortality drops nearly 80% since 1990: Global study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 مارچ 2026
March 29, 2026

Citizens Praise PM Modi for The Visionary Shift: Empowering Every Citizen in an Uncertain World