ملک بھر میں پروگراموں کا انعقاد کرکے صاحبزادوں کی بے نظیر شجاعت کے بارے میں عوام کو مطلع کرنے اور روشناس کرانے کا کام کیا جارہاہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 دسمبر 2023کو ویر بال دوس کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں دن کے دس بجے ہوگا۔ وزیر اعظم اس موقع پر دہلی میں نوجوانوں کے ایک مارچ پاسٹ کو روانہ کریں گے۔

اس دن کے موقع پر حکومت ملک بھر میں عوام کو خصوصا نوجوان بچوں کو صاحبزادوں کی بے نظیر بہادری کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے ایسے پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے جن میں سب لوگ شامل ہوں گے۔ صاحبزادوں کی زندگی اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک ڈیجیٹل نمائش ملک بھر میں اسکولوں اور بچوں کے اداروں دکھائی جائے گی۔ ’’ویر بال دوس‘‘نام کی فلم بھی ملک بھر میں دکھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ متعدد آن لائن مقابلے بھی ہوں گے جن کا اہتمام مائی بھارت اور مائی گوو پورٹلوں میں کیا جارہا ہے۔

شری گورو گووند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے دن نو جنوری 2023 کو وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ 26 دسمبر کو شری گورو گووند جی کے بیٹوں صاحبزادہ بابا زور آور سنگھ جی اور بابا فتح سنگھ جی کی شہادت کی یاد میں ویر بال دوس منایا جائے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
‘Paltano Dorkar!’ PM Modi Predicts TMC Rout In Bengal, Says ‘Goons Won’t Find Space To Hide After May 4’

Media Coverage

‘Paltano Dorkar!’ PM Modi Predicts TMC Rout In Bengal, Says ‘Goons Won’t Find Space To Hide After May 4’
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 25 اپریل 2026
April 25, 2026

From Boat Rides on the Ganga to Global AI & Bio-Economy Leadership: PM Modi’s India 2.0