پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کے نام پر جزائر کو منسوب کرنا ان کے لئے ایک لازوال خراج عقیدت ہوگی
یہ عمل حقیقی زندگی کے ہیروز کو مناسب اعزاز اور شناخت دینے کے وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق ہے
وزیر اعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس دیپ پر بننے والے نیتا جی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی نقاب کشائی کریں گے

پراکرم دِوس پر وزیر اعظم 23جنوری کو صبح 11بجے انڈمان ونکوبار جزائر کے 21 سب سے بڑے بے نام جزیروں کو 21پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کے نام سے منسوب کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نیتا جی  سبھاش چندر بوس دیپ پر  نیتا جی کو وقف قومی یادگار کے ماڈل کی بھی نقاب کشائی کریں گے۔

انڈمان  ونکوبار جزائر کی تاریخی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یاد کا اعزاز کرنے کے لئے ، راس جزائر کا نام تبدیل کرکے وزیر اعظم کے ذریعے 2018میں جزیرے کے ان کے دورے کے دوران نیتاجی سبھاش چندر بوس رکھا گیا تھا۔نیل جزیرے اور ہیولاک جزیرے کا نام بھی تبدیل کرکے شہید دیپ اور سوراج دیپ کردیا گیا تھا۔

ملک کے حقیقی   زندگی کے ہیروز کو مناسب اعزاز دینا ہمیشہ وزیر اعظم کے ذریعے اعلیٰ اولیت دی گئی ہے۔اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے اب جزائر کے 21 سب سے بڑے بے نام جزیروں کا نام 21پرم ویر چکر ایوارڈیافتگان کے نام پر رکھنے کافیصلہ لیا گیا ہے۔سب سے بڑے بے نام جزیرے کا نام اولین پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ کے نام پر رکھا جائے گا، دوسرے سب سے بڑے بے نام جزیرے کا نام دوسرے پرم ویر چکر ایوارڈیافتہ کے نام پر رکھا جائے گااور باقی ماندہ جزیروں کا نام رکھنے میں اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔یہ قدم ہمارے ہیروز کے تئیں ایک لازوال خراج عقیدت ہوگی، جن میں سے متعدد لوگوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے اپنی قربانی دی تھی۔

اِن جزائر کا نام اِن 21پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کے نام پر رکھا گیا ہے۔میجر سومناتھ شرما؛ صوبیدار اور ہنی کیپٹن (اس وقت لانس نائک) کرم سنگھ، ایم ایم؛ سیکنڈ لیفٹیننٹ راما روگوبھا رانے؛ نائک جادو ناتھ سنگھ؛ کمپنی حولدار میجر پیرو سنگھ؛ کیپٹن جی ایس سالاریہ، لیفٹیننٹ کرنل (اس وقت میجر) دھان سنگھ تھاپا؛ صوبیدار جوگیندر سنگھ؛ میجر شیطان سنگھ؛ سی کیو ایم ایچ عبدالحامد؛ لیفٹیننٹ کرنل آردشیر برزورجی تارا پور؛لانس نائک  البرٹ اِکّا؛ میجر ہوشیار سنگھ؛ سیکنڈ لیفٹیننٹ ارون کھیترا پال؛ فلائنگ آفیسر نرمل جیت شیخون؛ میجر رما سوامی پرمیشورم؛ نائب صوبیدار بانا سنگھ؛ کیپٹن وکرم بترا؛ لیفٹیننٹ منوج کمار پانڈے؛ صوبیدار میجر (اس وقت  رائفل مین) سنجے کمار؛ اور صوبیدار میجر ریٹائرڈ(ہنی کیپٹن) گرینڈیئر یوگیندر سنگھ یادو۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
In 2019, India launched its first Vande Bharat Express; seven years later came the sleeper version, and Railways now plans 260 Vande sleeper rakes with world-class features

Media Coverage

In 2019, India launched its first Vande Bharat Express; seven years later came the sleeper version, and Railways now plans 260 Vande sleeper rakes with world-class features
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 3 اگست 2026
September 03, 2026

A- Rating to Third-Largest Wind Producer: How Modi’s Policies Are Rewriting India’s Global Rank