اس پروگرام میں کپڑا اور بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے شعبوں کے 3000 سے زیادہ ہینڈلوم اور کھادی بنکر، کاریگر اور اسٹیک ہولڈر شرکت کریں گے

وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو دوپہر 12 بجے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، دہلی میں قومی ہینڈ لوم ڈے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم ہمیشہ ان کاریگروں اور دستکاروں کی حوصلہ افزائی اور پالیسی مدد دینے کے پرزور حامی رہے ہیں جو ملک کی فنکارانہ اور دستکاری کی شاندار روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اس وژن کےتحت حکومت نے قومی ہینڈ لوم ڈے منانا شروع کیا اور اس طرح کا پہلا جشن 7 اگست 2015 کو منایا گیا۔ اس تاریخ کو خاص طور پر سودیشی تحریک کے لیے منتخب کیا گیا تھا جو 7 اگست 1905 کو شروع ہوئی تھی اور اس نے دیسی صنعتوں اور خاص طور پر ہینڈلوم بنکروں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

اس سال نواں قومی ہینڈ لوم ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کی جانب سے تیار کردہ ٹیکسٹائل اور کرافٹس کا ایک ذخیرہ  ’’بھارتیہ وستر شلپ کوش‘‘ ای پورٹل کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس پروگرام میں ٹیکسٹائل اور ایم ایس ایم ای شعبوں کے 3000 سے زیادہ ہینڈلوم اور کھادی بنکروں، کاریگروں اور اسٹیک ہولڈروں کی شرکت کرنے کی توقع ہے۔ یہ پورے بھارت میں ہینڈ لوم کلسٹر، این آئی ایف ٹی کیمپس، ویور سروس سینٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈ لوم ٹکنالوجی کیمپس، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل، کے وی آئی سی اداروں اور مختلف ریاستی ہینڈ لوم محکموں کو یکجاکرے گا۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views

Media Coverage

Pyaaz Khaate Hai, Dimaag Nahi': PM Modi's Jhalmuri Video Breaks The Internet With 100M+ Views
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles the loss of lives in a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam
April 21, 2026
PM announces ex-gratia from PMNRF

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the loss of lives due to a mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. Shri Modi also wished speedy recovery for those injured in the mishap.

The Prime Minister announced an ex-gratia from PMNRF of Rs. 2 lakh to the next of kin of each deceased and Rs. 50,000 for those injured.

The Prime Minister posted on X:

“Saddened to hear about the loss of lives due to the mishap at a cracker factory in Thrissur, Keralam. My deepest condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest: PM @narendramodi"

"The Prime Minister has announced that an ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The injured would be given Rs. 50,000." 

"തൃശൂരിലെ പടക്ക നിർമാണശാലയിലുണ്ടായ അപകടത്തിൽ നിരവധി ജീവനുകൾ പൊലിഞ്ഞ വാർത്തയറിഞ്ഞതിൽ ദുഃഖമുണ്ട്. പ്രിയപ്പെട്ടവരെ നഷ്ടപ്പെട്ടവരുടെ വേദനയിൽ പങ്കുചേരുന്നു. പരിക്കേറ്റവർ എത്രയും വേഗം സുഖം പ്രാപിക്കട്ടെ: പ്രധാനമന്ത്രി

@narendramodi."

"മരിച്ച ഓരോ വ്യക്തിയുടെയും കുടുംബത്തിന് പ്രധാനമന്ത്രിയുടെ ദേശീയ ദുരിതാശ്വാസ നിധിയിൽ (PMNRF) നിന്ന് 2 ലക്ഷം രൂപ ധനസഹായം നൽകുമെന്ന് പ്രധാനമന്ത്രി അറിയിച്ചു. പരിക്കേറ്റവർക്ക് 50,000 രൂപ വീതം നൽകും."