آئی اے ٹی اے اے جی ایم بھارت میں 42 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے
وزیراعظم گلوبل ایوی ایشن کے سی ای اوز سے بھی خطاب کریں گے

عالمی معیار کے ہوائی ڈھانچے کو ترقی دینے اور کنیکٹیویٹی بڑھانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 2 جون کو شام 5 بجے کے قریب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے ) کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

آئی اے ٹی اے کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ  یکم سے 3 جون تک منعقد ہوگی۔ ہندوستان میں آخری اے جی ای 42 سال قبل 1983 میں منعقد ہوئی تھی۔ اس میں 1,600 سے زیادہ شرکاء شامل تھے جن میں عالمی ہوا بازی کی صنعت کے سرکردہ رہنما، سرکاری حکام اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی جن میں ایئر لائن انڈسٹری کی اقتصادیات، ایئر کنیکٹیویٹی، انرجی سیکیورٹی، پائیدار ایوی ایشن فیول پروڈکشن، فنانسنگ ڈیکاربونائزیشن، انوویشنز شامل ہیں۔ دنیا بھر کے ہوابازی کے رہنما اور میڈیا کے نمائندے ہوا بازی کے منظر نامے میں ہندوستان کی نمایاں تبدیلی اور ملک کی سماجی - اقتصادی ترقی میں اس کے تعاون کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump

Media Coverage

India's forex reserves hit all-time high of $729.33 billion after $12.42 billion jump
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،29 اگست 2026
August 29, 2026

New India, New Speed, New Stage: Missiles, Medals, Multilateralism under PM Modi