نئی دہلی ،10ستمبر  : وزیراعظم جناب نریندرمودی 12ستمبر ،2020کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین (پی ایم اے وائی ۔ جی) کے تحت تعمیر کردہ 1.75لاکھ مکانوں کا افتتاح کریں گے اور گرہ پرویشم میں شرکت کریں گے ۔ یہ تمام مکانات کووڈ ۔19وباء کی موجودہ چیلنج بھری مدت کے دوران تعمیر /مکمل کئے گئے ہیں ۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ بھی اس موقع پرموجود ہوں گے ۔ اس پروگرام کو ڈی ڈی نیوز پربراہ راست نشرکیاجائے گا۔

پس منظر

وزیراعظم نے ‘‘2022تک سبھی کے لئے مکان ’’کی ایک عام اپیل کی تھی جس کے لئے 20نومبر ، 2016کو پی ایم اے وائی ۔ جی کاایک اہم پروگرام شروع کیاگیاتھا۔ پروگرام کے تحت پورے ملک میں اب تک 1.14کروڑمکان تعمیرکئے جاچکے ہیں ۔ مدھیہ پردیش ریاست میں اب تک 17لاکھ غریب کنبوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچاہے ۔یہ ان تمام غریب لوگوں کے مکانات ہیں جن کے پاس پہلے یاتوکوئی گھرنہیں تھا یا بہت عارضی طریقے سے بنے  مکانوں میں رہ رہے تھے ۔

پی ایم اے وائی ۔جی کے تحت ہرفیض پانے والوں کو 1.20لاکھ روپے کی صد فیصد امداد دی جاتی ہے جس میں مرکز اور ریاست کے درمیان تناسب 60:40ہے ۔پی ایم اے وائی ۔ جی  کے تحت تعمیرکردہ ان تمام مکانوں کے لئے فنڈ فیض حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں جیو ٹیگ والے فوٹوگراف کے ذریعہ مرحلہ وارتصدیق کے بعد براہ راست 4حصوں فراہم کئے جاتے ہیں ۔ اسکیم کے تحت سال 2022تک 2.95کروڑمکانوں کی تعمیر کی جائے گی ۔

مکان بنانے میں امداد کے علاوہ فیض پانے والوں کو مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگارگارنٹی اسکیم ( ایم جی نریگا) کے تحت 90/95دن کی مزدوروں کی دہاڑی کے علاوہ سوئچھ بھارت مشن گرامین کے ذریعہ بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے 12ہزارروپے فراہم کئے جاتے ہیں ۔اسکیم میں حکومت ہند اورریاست /یوٹی کی دیگراسکیموں کے ساتھ تال میل کی بھی گنجائش ہے جس میں پردھان منتری اجوّلایوجنا اسکیم کے تحت ایل پی جی کنکشن کی فراہمی ، بجلی کا کنکشن ، جل جیون مشن کے تحت محفوظ پینے کے پانی کی رسائی وغیرہ کی رسائی شامل ہے ۔ مدھیہ پردیش حکومت نے ‘‘سمردھ  پریاواس ابھیان ’’کے ذریعہ سماجی سیکیورٹی ، پنشن اسکیم ، راشن کارڈ ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ، قومی دیہی روزگارمشن وغیرہ کو منسلک کیاہے تاکہ اضافی فوائد فراہم کئے جاسکیں ۔

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India

Media Coverage

e-Jagriti: Reimagining consumer justice for a Digital India
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister greets President of the United States on the 250th anniversary of the United States' independence
July 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, extended greetings to the President of the United States, Mr. Donald J. Trump, and the people of the United States on the historic occasion of the 250th anniversary of the country's independence. Shri Modi underscored the enduring strength of the India–United States partnership. He noted that the relationship between the two democracies extends beyond a strategic partnership and is anchored in shared values of democracy, the rule of law and faith in the limitless potential of their people.

The Prime Minister posted on X:

On behalf of 1.4 billion Indians, I extend my warmest congratulations to President Trump and the people of the United States on the historic 250th anniversary of your Independence.

India and the United States share more than a strategic partnership. Our shared belief in democracy, rule of law and the limitless potential of our people make our friendship a force for global good.

May the next 250 years bring even greater prosperity, peace and progress for America and take the India-US partnership to new heights.

@POTUS
@realDonaldTrump