وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں یوم آئین کے پروگرام میں خطاب کریں گے
وزیر اعظم وگیان بھون میں سپریم کورٹ کے زیر اہتمام یوم آئین کی تقریبات کا افتتاح بھی کریں گے‏

‏1949 میں دستور ساز اسمبلی کے ذریعے بھارت کے آئین کی منظوری کی یاد میں قوم 26 نومبر کو یوم آئین منائے گی۔  یوم آئین منانے کا سلسلہ 2015 میں شروع ہوا تھا جس کی بنا وزیر اعظم کے اس تاریخ ساز دن کی اہمیت کا مناسب طور پر اعتراف کیے جانے کے وژن سے پڑی تھی۔ اس وژن کی جڑیں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی جناب نریندر مودی کے ذریعے 2010 میں منعقدہ "سمودھان گورو یاترا" میں بھی مل سکتی ہیں۔‏

‏اس سال یوم آئین کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی 26 نومبر 2021 کو پارلیمنٹ اور وگیان بھون میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔‏

‏پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والا پروگرام صبح 11 بجے شروع ہوگا اور پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ہوگا۔ اس پروگرام میں عزت مآب صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر خطاب کریں گے۔ عزت مآب صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد قوم آئین کا دیباچہ پڑھنے میں ان کے ساتھ لائیو شامل ہوگی۔ عزت مآب صدر جمہوریہ دستور ساز اسمبلی کی بحث کا ڈیجیٹل ورژن، آئین ہند کی خطاطی کا ڈیجیٹل ورژن اور آئین ہند کا تازہ ترین ورژن بھی جاری کریں گے جس میں آج تک کی تمام ترامیم شامل ہوں گی۔ وہ 'آئینی جمہوریت پر آن لائن کوئز' کا افتتاح بھی کریں گے۔ ‏

‏وزیراعظم نئی دہلی، وگیان بھون کے پلینری ہال میں شام ساڑھے پانچ بجے سپریم کورٹ کے زیر اہتمام یوم آئین کی دو روزہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے تمام جج، تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور سینئر ترین پوئسن جج، سالیسٹر جنرل آف انڈیا اور قانونی برادری کے دیگر ارکان موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم اس پروگرام میں بھی خطاب کریں گے۔ ‏

 

Explore More
شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

Popular Speeches

شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles

Media Coverage

Defence ministry inks Rs 5,083 cr pact for acquisition of six Mk-III light helicopters and missiles
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister thanks President Emmanuel Macron for Holi greetings
March 04, 2026

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today thanked the President of the French Republic, H.E. Emmanuel Macron, for his Holi greetings.

Responding to the X post of French President about Holi Greetings, Shri Modi posted on X;

“बहुत-बहुत धन्यवाद, मेरे मित्र!

होली के पावन अवसर पर आपको और फ्रांस के लोगों को ढेर सारी खुशियां और समृद्धि की हार्दिक शुभकामनाएं।”